دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلے انٹرنیٹ کے ذریعے براہِ راست دیکھیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

دنیا بھر میں ہر روز مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوتے رہتے ہیں جیسے کہ بیس بال، باسکٹ بال، سائیکلنگ، گالف، آئس ہاکی، رگبی وغیرہ۔ افسوس کی بات ہے کہ دنیا بھر میں مشہور یہ کھیل پاکستان میں براڈکاسٹ ہی نہیں ہوتے۔ حتیٰ کہ فٹ بال جیسے دنیا کے مقبول ترین کھیل کے کئی اہم میچز ہمارے ملک میں نہیں دکھائے جاتے۔

اگر آپ کسی بھی کھیل کا کوئی میچ  براہ راست بذریعہ انٹرنیٹ دیکھنا چاہیں تو اس کا بہترین طریقہ Ace اسٹریم پلیئر ہے۔ اس پلیئر کی مدد سے آپ کھیلوں کے علاوہ دیگر بھی کئی ٹی وی چینلز کو بذریعہ انٹرنیٹ دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی اچھی رفتار ہے تو ہائی ڈیفی نیشن ٹی وی بھی دیکھ سکتے ہیں۔

دراصل یہ پلیئر ٹورینٹ کی طرز پر کام کرتا ہے، اس کے ذریعے کوئی وڈیو یا آڈیو دراصل ٹورینٹ کی طرح دوسرے سیڈرز کے ذریعے آپ تک اسٹریمنگ کے ذریعے پہنچ رہی ہوتی ہے۔ اس پلیئر کے ذریعے ٹورینٹس پر موجود فلمیں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

یہ پروگرام ونڈوز کے علاوہ لینکس اور اینڈروئیڈ کے لیے بھی مفت دستیاب ہے۔

ونڈوز کے لیے مفت ڈاؤن لوڈ کریں

اینڈروئیڈ پر انسٹال کریں

یہ پروگرام کام کرنے کے لیے وی ایل سی میڈیا پلیئر کا استعمال کرتا ہے اس لیے اگر وی ایل سی میڈیا پلیئر بھی آپ کے پاس انسٹال ہو تو بہتر ہے۔

وی ایل سی میڈیا پلیئر ڈاؤن لوڈ کریں

اگر آپ فٹ بال میچز لائیو دیکھنا چاہتے ہیں تو روازنہ کے لائیو میچز کے لنک یہاں سے حاصل کر کے انھیں ایس اسٹریم پلیئر میں دیکھ سکتے ہیں:

livefootballol

ایس اسٹریم پر کوئی چینل دیکھنے کے لیے آپ کے پاس اس کا لنک موجود ہونا چاہیے۔ انٹرنیٹ پر آپ اپنی پسند کے چینل کے لنکس باآسانی تلاش کر سکتے ہیں۔

ایس اسٹریم کا لنک کچھ اس طرح کا ہوتا ہے:

acestream://0e2e9d978bc56a999606e1e6ec660132ebb82268

اس لنک کو ایس اسٹریم پلیئر میں کھولنے کے لیے پلیئر کے میڈیا مینو پر کلک کرتے ہوئے ’’اوپن نیٹ ورک اسٹریم ‘‘ پر کلک کریں:

نیٹ ورک پروٹول کے حصے میں لنک پیسٹ کرنے کے بعد نیچے موجود پلے کے بٹن پر کلک کر دیں۔ آپ کا چینل اگر فعال ہوا تو لوڈ ہونے کے بعد براہ راست چلنا شروع ہو جائے گا۔

اس پروگرام کے کام کرنے کا طریقہ کار جاننے کے لیے یہ وڈیو دیکھیں:

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اسٹریماسٹریمنگایچ ڈیایس اسٹریمپی ٹو پیفٹ بالوی ایل سی