آئی ایم بیچ۔ امیج پروسیسر

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ہمیں تصویروں پر کچھ نہ کچھ کام کرنے کی ضرورت پڑتی رہتی ہے جیسے کہ انھیں ری سائز کرنا، گھمانا، رنگوں کو درست کرنا، فریم شامل کرنا، فارمیٹ بدلنا اور فیس بک پر اپ لوڈ کرنا وغیرہ۔ اتنے سارے کام کرنے کے لیے ضروری نہیں ہے کہ آپ گرافکس کے ماہر ہوں یا آپ کم از کم فوٹو شاپ استعمال کرنا جانتے ہوں کیونکہ اس کام کو باآسانی کرنے کے لیے ImBatch موجود ہے۔
جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے آپ اس میں ایک ساتھ کئی تصاویر کو پراسیس کر سکتے ہیں۔ تصویریں منتخب کرنے کے بعد پروسیسنگ آپشن منتخب کریں اور بس کام ہو گیا۔ اس پروگرام کے ذریعے تصاویر پر کام کرنا انتہائی آسان اور وقت کی بچت کے ساتھ ہو جاتا ہے۔
اس کے نئے ورژن میں دو بہت بہترین فیچر شامل کیے گئے ہیں۔ ایک فیچر ’’امیج مونیٹر‘‘ ہے۔ یہ آپ کے بتائے ہوئے فولڈر پر نظر رکھتا ہے، جیسے ہی آپ اس میں کوئی تصویر رکھیں گے یہ اس پر آپ کا منتخب کردہ ٹاسک اپلائی کر دے گا۔ دوسرا فیچر رائٹ کلک مینو میں کمانڈ شامل کرنے کا ہے۔ یعنی آپ جہاں ضرورت پڑے تصویر پر رائٹ کلک کے ذریعے بھی کوئی پروسیس کر سکیں۔
دستیابی: مفت

مطابقت: ونڈوز کے تمام ورژنز

فائل سائز: 10.2 MB

ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جنوری 2014 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

تبصرے (1)
Add Comment
  • saif

    NYC softwer mujy cahy