اگلے ایپل آئی فون کی قیمت ایک لاکھ روپے سے شروع ہوگی، نئی افواہیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

KGI کے اینالسٹ ‘منگ شی كو’ کو ایپل کی مصنوعات سے متعلق معلومات کا سب سے قابل اعتماد سورس کہا جا سکتا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر اگلے ایپل آئی فون کی خصوصیات اور قیمت کا اندازہ لگایا ہے۔منگ شی  کا کہنا ہے کہ ‘iPhone 8’  میں ٹچ ID والا ہوم بٹن نہیں ہوگا۔اس کی جگہ کمپنی ایک ایسا فنکشن ایریا متعارف کروائے گی جو اس سے پہلے آئی فون میں نہیں تھا۔

ایپل نے حال ہی میں ایک نئی پیٹنٹ کروائی ہے اور منگ شی کا اندازہ اس پیٹنٹ سے میل کھاتا ہے۔ایسے میں سمجھا جا سکتا ہے کہ اگلے آئی فون میں گول ٹچ ID سینسر موجود نہیں ہوگا  اور سامنے مکمل اسکرین لگی ہوگی۔

چونکہ iPhone 8 میں Touch ID نہیں ہوگی، ایسے میں ایپل دیگر سیکورٹی خصوصیات اضافہ کر سکتا ہے۔اس میں 3D لیزر سکیننگ والی فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی  بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔اسکرین سے متعلق قیاس آرائی کی گئی ہے کہ وہ OLED اسکرین ہوگی۔

قیمت کے بارے میں منگ شی کا کہنا ہے کہ بہت سے خصوصیات سے لیس iPhone 8 کی قیمت 1000 ڈالر ہوگی۔فون تیار کرنے کی لاگت میں 50 سے 60 فی صد تک اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں Fast Company کی ویب سائٹ پر شائع  ہوئی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اگلے  آئی فون کی قیمت 1000 ڈالر سے زیادہ ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ iPhone 7 Plus کے  256 جی بی ورژن کی قیمت پہلے ہی بہت زیادہ ہے۔ ایسے میں اگر اگلے آئی فون میں OLED اسکرین لگائی گئی ہے تو لامحالہ اس کی قیمت ایک ہزار ڈالر سے تجاوز کرجائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس کے ساتھ 2  اور فون لانچ ہوں گے، جن کا نام iPhone 7s اور iPhone 7s Plus ہونگے ۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آئی فونایپل