سخت سینسرشب سے مقابلہ، پہلی ایرانی سوشل میڈیا سائٹ بند

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایران کی سخت انٹرنیٹ سینسرشپ پالیسی سے طویل لڑائی کے بعد ایران کی سب سے پہلی سوشل میڈیا ویب سائٹ نے اپنی خدمات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران میں بارہ سال قبل فیس بک اور گوگل کی “اورکٹ” کے مقابلے میں “کلوب ڈاٹ کام cloob.com” معرضِ وجود میں آئی تھی جس میں دو ملین رجسٹر صارفین تھے۔

فرانس پریس کے مطابق ایرانی سوشل میڈیا ویب سائٹ کو خواتین کی بغیر حجاب کی تصاویر اور حساس سیاسی تبصروں کی وجہ سے شروع سے ہی حکومتی عتاب کا سامنا رہا۔

ویب سائٹ کے مدیر محمد جواد شکوری نے اپنے بلاگ پر لکھا کہ “کلوب ڈاٹ کام تین مرتبہ بند ہوئی، آخری بار اسے دوبارہ بحال کرنے میں 28 دن لگے” انہوں نے مزید کہا کہ “بالکل ایک کسان کی طرح ویب سائٹ کے مدیر کو 28 دن کے قحط کے بعد خشک زمین کو پانی دینے کی صعوبتوں کا اندازہ ہے”۔

یاد رہے کہ خواتین کی بے حجابانہ تصاویر کی وجہ سے ایران میں فیس بک پر پابندی عائد ہے جبکہ تصاویر شیئرنگ سروس انسٹاگرام اور ٹیلیگرام میسجنگ سروس کو کام کرنے کی اجازت ہے تاہم یہ دونوں خدمات ایرانی حکومت کی نشاندہی پر عریاں مواد ہٹانے کی پابند ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق ایران میں ٹیلیگرام کے 25 ملین رجسٹر صارفین ہیں اس طرح ٹیلیگرام ایران میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ سروس ہے تاہم ٹیلیگرام پر ایرانی حکومت کا مسلسل دباو ہے کہ وہ اپنے سرورز ایران منتقل کرے تاکہ حکومتی سینسرشپ کو مزید مضبوط بنایا جاسکے جسے کمپنی مسترد کرتی آئی ہے۔

یاد رہے کہ سخت انٹرنیٹ سینسرشب ایرانی صدر حسن روحانی کے انتخابی وعدوں کے برخلاف ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

cloobایرانسینسرشبکلوب ڈاٹ کام