کے ڈی ای کمیونٹی نے پلازما 5.11 ریلیز کر دیا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

کے ڈی ای ڈیسک ٹاپ بنانے والی کمیونٹی نے کے ڈی ای پلازما KDE Plasma 5.11 ریلیز کر دیا ہے جس میں متعدد نئے فیچرز اور بہتریاں شامل ہیں، یہ ایک طرح سے ایک میجر ریلیز ہے، سسٹم سیٹنگ کو بالکل نئے سرے سے ڈیزائن کیا گیا ہے (آپشن کے طور پر) اور ٹاسک مینجمنٹ کو مزید بہتر کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں اب یہ آپشن ہے کہ انہیں ہسٹری میں منتقل کر دیا جائے اس طرح مس ہوجانے والے نوٹیفکیشنز کا بعد میں مشاہد کیا جا سکتا ہے۔

پلازما 5.11 وہ پہلی ریلیز ہے جس میں ایک نئے فیچر والٹ Vault کا اضافہ کیا گیا ہے، یہ ان لوگوں کے لیے بہترین آپشن ہے جو اپنے کمپیوٹر پر حساس معلومات محفوظ رکھتے ہیں، پلازما والٹ کی مدد سے آپ ایک مضبوط انکرپشن حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی دستاویزات کو انکرپٹ کر کے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

نئی ریلیز جلد ہی مختلف ڈیسٹروز کے گوداموں میں دستیاب ہوگی، تفصیلی تعارف کے لیے ویڈیو ملاحظہ کریں:

Click For Best Technology Stuff from Around the World

KDEKDE desktopKDE Plasmaپلازما ڈیسک ٹاپکے ڈی ایکے ڈی ای پلازما