کوڈنگ سیکھیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

مختلف ویب پروگرامنگ لینگویجز اگر آپ ایک بالکل نئے اور دلچسپ انداز میں سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ ویب سائٹ وزٹ کریں۔ کھیل ہی کھیل میں کوڈنگ سکھانا اس ویب سائٹ کی خاصیت ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم نے اس ویب سائٹ کو خاص طور پر اسی لیے ڈیزائن کیا ہے کہ ہر کوئی باآسانی کوڈنگ سیکھ سکے۔ اگر آپ کو بھی کمپیوٹر لینگویجز کی کوڈنگ پیچیدہ کام لگتی ہے تو ایک دفعہ ’’کوڈ اکیڈمی‘‘ ویب سائٹ کو ضرور آزمائیں۔ بچوں اور نوآموز ویب ڈیویلپرز کو ویب پروگرامنگ سے روشناس کرانے کے لیے یہ ایک بہترین ویب سائٹ ہے۔

جیسے ہی آپ یہ ویب سائٹ کھولیں گے دائیں طرف موجود باکس میں آپ سے نام پوچھا جائے گا۔ نام ٹائپ کرتے ہی آپ کو محسوس ہو گا جیسے کوئی آپ کے ساتھ چیٹنگ کر رہا ہے، اس کے بعد آپ جواب دیتے جائیں اور تھوڑی دیر میں آپ کو اندازہ ہو گا کہ آپ تو پروگرامنگ سیکھ رہے ہیں۔ چند ابتدائی چیزیں سیکھ کر آپ یہاں کوڈنگ سیکھنے والے دیگر افراد کے گروپ کو جوائن بھی کر سکتے ہیں۔ اس طرح دیگر لوگوں کو سیکھتا دیکھ کر ایک تو آپ کو مزید سیکھنے کی تحریک ملے گی اور دوسرا آپ کو کئی نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی اور نئے آئیڈیاز بھی آپ کے ذہن میں آئیں گے۔ یہاں آپ کو کارکردگی کی بنیاد پر پوائنٹس اور بیجز بھی ملیں گے۔

اس ویب سائٹ پر آپ کئی کمپیوٹر لینگویجز جیسے کہ ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس، جاوا اسکرپٹ، پی ایچ پی، پائتھون اور روبی وغیرہ سیکھ سکتے ہیں۔

www.codecademy.com

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اکیڈمیایچ ٹی ایم ایلپروگرامنگپی ایچ پیجاوا اسکرپٹسی ایس ایسکوڈکوڈنگلینگویج