لینوو نے پاکستان میں موٹو زیڈ اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش کردیا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

لینوو (Lenovo)نے اپنی ذیلی کمپنی موٹرولا موبیلیٹی کے تحت پاکستان میں موٹو زیڈ (Moto Z)  کے نام سے نیا اسمارٹ فون پیش کیا ہے۔ اس اسمارٹ فون کو جنگی جہازوں میں استعمال کئے جانے والے المونیم اور اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کیا گیا ہے ۔ اس کا موٹائی صرف 5.2ملی میٹر ہے لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ بے حد مضبوط فون ہے۔ اس فون میں 5.5 انچ کی کواڈ ایچ ڈی AMOLEDڈسپلے نصب ہے۔ پروسیسر کی بات کریں تو اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن ٹی ایم 820 استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ ریم 4 گیگا بائٹس ہے۔ یہ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج میں خریدا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ 2 ٹیرا بائٹس تک کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی اس میں لگایا جاسکتا ہے۔

موٹو زیڈ میں پچھلی جانب  13 میگا پکسل کا کیمرا موجود ہے جبکہ سامنے موجود کیمرا پانچ میگا پکسل کا ہے۔ سامنے والے کیمرے کے ساتھ وائیڈ اینگل لینس اور فلیش بھی شامل ہے۔

کمپنی کی پریس ریلیز کے مطابق اس اسمارٹ فون میں پانی سے بچاؤ کا بھی انتظام ہے اور فنگر پرنٹ ریڈر کی بدولت ایک لمس سے فون فعال ہوجاتا ہے۔ موٹو زیڈ میں 30 گھنٹے کی بیٹری لائف ہے اور ٹربو پاور موڈ کے ذریعے فون کو صرف 15 منٹ چارج کرنے پر اگلے 8 گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ٹیلی نار کے اشتراک سے متعارف ہونے کے ساتھ موٹو زیڈ اسمارٹ فون مخصوص پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ پلانز پر دستیاب ہوگا۔موٹو موڈز کے ساتھ موٹو زیڈ اسمارٹ فون پاکستان بھر کے منتخب ریٹیلرز کے پاس مندرجہ ذیل قیمتوں کے ساتھ دستیاب ہے۔

موٹو زیڈ (موٹو اسٹائل شیل)    74999 روپے
موٹو زیڈ پلے (موٹو اسٹائل شیل)    49999روپے
موٹو انسٹا شیئر پروجیکٹر موڈ    39500روپے
انسیپیو آف گرڈ پاور پیک موڈ     8650روپے
جے بی ایل ساؤنڈ بوسٹ موڈ    12500روپے
ہیسل بلاڈ ٹرو زوم موڈ         29500روپے
موٹو زیڈ دو رنگوں میں دستیاب ہے ۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

لینووموٹو زیڈ