ایل جی اور گوگل اینڈروئیڈ پر مبنی اسمارٹ گھڑی جلد پیش کرنے والے ہیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایل جی الیکٹرونکس اینڈروئیڈ ویئر(™Android Wear) سے چلنے والی ایل جی جی گھڑی پر گوگل کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، جس کی بدولت اب اینڈروئیڈ پلیٹ فارم پہنے والی ڈیوائسز تک وسیع ہوجائےگا۔ایل جی کی گھڑی وسیع رینج کے اینڈروئیڈ سمارٹ فونز سے ہم آہنگ ہوگی اور صارفین کو مطلوبہ معلومات حسب ضرورت پیش کریگی یا جب بھی وہ کوئی سوال پوچھنے کے لئے Ok Google کہیں گے۔ اس کوشش میں گوگل کے پیش رو شراکت دار کے طور پر، ایل جی 2014کی دوسری سہہ ماہی میں اینڈروئیڈ ویئر سے مزین اپنی پہلی گھڑی پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

اینڈروئیڈ ویئر سے مزین ایل جی جی واچ ڈیویلپرز کے لئے آسانی اور صارفین کو گوگل کا بہترین تجربہ پیش کریگی۔ ایل جی جی واچ کو ترقی دینے اور اینڈروئیڈ ویئر پر بہترین انداز میں کام کرنے کے قابل بنانے کے لئے ایل جی کے انجینئر ز نے گوگل کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ گوگل کے ساتھ قریب سے مل کر کام کرتے ہوئے بنائی جانے والی یہ ایل جی کی چوتھی ڈیوائس ہے اس سے پہلے ایل جی نے نیکسس4، نیکسس 5، اور ایل جی جی پیڈ 8.3گوگل پلے ایڈیشن کے لئے مل کرکام کیا تھا۔

ایل جی الیکٹرونکس موبائل کمیونیکیشن کے صدر اور سی ای او ڈاکٹر جانگ سیوک پارک نے “ایل جی جی واچ کے لئے گوگل کے ساتھ مل کرکام کرنے کاایل جی کے لئے یہ سنہری موقع تھا، ایل جی نے ڈیزائن اور انجینئرنگ میں بڑی محنت کی ہے۔ ایل جی جی واچ کے ساتھ ایل جی سال 2009میں دنیا کی پہلی 3Gٹچ واچ فون اور 2008میں پراڈا لنک کے بعد پہنے جانے والی ڈیوائس کے لئے اپنے متعین سنگ میل کو عبور کرنے کی کوشش کو جاری رکھا ہوا ہے۔ ہم پر اعتما د ہیں کہ ایک بہترین ڈیزائن کے حامل ڈیوائس ، اسمارٹ ویئرایبل مارکیٹ پر زیادہ مقبولیت حاصل کرسکتی ہے۔ “

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اسمارٹ واچایل جیگوگل اینڈروئیڈ
تبصرے (2)
Add Comment
  • Abul Hasnaen

    بہت اچھی خبر ہے۔

  • Abul Hasnaen

    بہت اچھی خبر ہے۔