آئی فون یا آئی پیڈ کو پی سی کے ساتھ بطور کی بورڈ ماؤس استعمال کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

وائر لیس ماؤس نے زندگی آسان کر دی ہے۔ اب ہم تاروں کے جھنجٹ سے آزاد ہو کر بڑی آسانی سے ماؤس استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہم نے اپنے لیپ ٹاپ کو ایل سی ڈی ٹی وی سے کنیکٹ کر رکھا ہوتا ہے اور بڑے مزے سے لیٹ کر کوئی مووی وغیرہ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ ایسے میں وائر لیس ماؤس تو کام آتا ہی ہے لیکن کی بورڈ کیسے استعمال کریں؟ اگر آئی فون یا آئی پیڈ کو بطور ماؤس اور کی بورڈ استعمال ہو رہا ہو تو یہ اور بھی دلچسپ تجربہ ہے۔ کیونکہ صوفے یا بیڈ پر لیٹے ہوئے وائر لیس ماؤس کی بجائے فون استعمال کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔ اس کام کے لیے لوجی ٹیک ٹچ ماؤس سرور موجود ہے۔
لوجی ٹیک کی ماؤس ایپلی کیشن آپ کو پہلے آئی فون، آئی پوڈ یا آئی پیڈ پر انسٹال کرنی ہو گی۔ اس کے بعد پی سی پر سرور ایبلی کیشن انسٹال کرنی ہو گی۔ یہ ایپلی کیشن صرف ونڈوز 7 کے لیے دستیاب ہے۔
انسٹالیشن کے بعد اب آپ دونوں کو کنیکٹ کر سکتے ہیں۔ کنیکٹ ہونے کے بعد آئی فون سے اس ایپلی کیشن کو کھول کر آئی فون کی اسکرین ٹچ پیڈ ماؤس کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔  یہ ایپلی کیشن ونڈوز کے علاوہ میک کے لیے بھی دستیاب ہے۔ جبکہ ونڈوز کے لیے اس کا 64bit ورژن بھی دستیاب ہے۔

تمام ڈاؤن لوڈنگ اور دیگر تفصیل یہاں موجود ہے۔

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی 2013 میں شائع ہوئی)

اینڈرائیڈ ڈیوائس کو پی سی کے ساتھ بطور کی بورڈ اور ماؤس استعمال کریں )

 

 

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آئی پوڈآئی پیڈآئی فونکی بورڈلوجی ٹیکماؤسوائر لیس
تبصرے (1)
Add Comment
  • Shahzad Zameer

    جزاک اللہ، بہت ہی بہترین سافٹ وئیر ہے۔ بہت ہی عمدہ کام کر رہا ہے میرے پاس۔