سوشل میڈیا سے پیسے کمائیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

 

اگر آپ سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں تو بِٹ لینڈرز پلیٹ فارم کو ضرور آزمائیں۔ کیونکہ یہاں آپ کی تحریروں، تصاویر اور وڈیوز کو اگر شائقین پسند کریں گے تو آپ کو اس کا معاوضہ بِٹ کوائنز کی صورت میں ملے گا۔

www.bitlanders.com

بِٹ کوائنز جو کہ ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے کو یقیناً آپ جانتے ہوں گے کیونکہ اس کے بارے میں تفصیلی مضمون آپ کمپیوٹنگ میں پڑھ چکے ہوں گے۔

بِٹ لینڈرز پر اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے رجسٹر ہوا جا سکتا ہے، اگر آپ اپنی شناخت پوشیدہ رکھنا چاہیں تو یہ بھی ممکن ہے۔
بِٹ لینڈرز پر آپ اپنے اکاؤنٹ کو ایک فیس بک پیج کی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ آپ کی تحریروں اور تصاویر پر ملنے والے Buzz آپ کا اسکور بڑھاتے جائیں گے، جسے آپ فیس بک کے لائیکس سے تشبیہ دے سکتے ہیں۔ ہر دن کے اختتام پر آپ کے Buzz اسکور کی گنتی کے بعد ان کے بدلے بِٹ کوائنز آپ کے اکاؤنٹ میں شامل کر دیے جاتے ہیں۔

جس طرح فیس بک، ورڈ پریس یا ٹوئٹر وغیرہ کو استعمال کیا جاتا ہے بالکل ایسے بِٹ لینڈرز ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ ہے۔ صرف فرق یہ ہے کہ بِٹ لینڈرز آپ کی محنت کا صلہ ادا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

یہ بھی پڑھیے: آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

بِٹ لینڈرز سے صحیح طرح استفادہ کرنے کے لیے پہلے یہ سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ یہ کام کیسے کرتی ہے۔ ایک اچھے اور صاف ستھرے ڈیزائن پر مبنی اس ویب سائٹ پر آپ کو فیس بک کی طرح جذبات بھڑکانے والے سیاسی بینرز نظر نہیں آئیں گے کیونکہ اس ویب سائٹ کا مقصد صرف تفریحی اور تعمیری مواد کو پیش کرنا ہے۔ اگر آپ کوئی تحریر لکھنا چاہیں تو مائیکرو بلاگنگ میں ٹوئٹر کی طرح صرف 160 الفاظ کی اجازت ہے، لیکن اگر آپ طویل تحریر لکھنا چاہیں تو اس کا فیچر بھی الگ سے دستیاب ہے۔ اگر آپ فوٹوگرافی کے شوقین ہیں تو تصویری گیلریز بنانے کی سہولت بھی موجود ہے۔

اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر کی مد میں یہاں دستیاب اویٹرز میں سے کوئی ایک منتخب کرنا ہوتا ہے، اپنی پسند کی تصویر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
یہ مت امید رکھیں کہ اکاؤنٹ بناتے ہی آپ پر بِٹ کوائنز برسنے لگیں گے، لیکن اگر آپ اچھی چیزیں پوسٹ کرتے رہے اور لوگ انھیں پسند کرتے ہوئے Buzz دیتے رہے تو چند مہینوں میں اچھی کمائی کی جا سکتی ہے۔ کیونکہ ایک بِٹ کوائن 6سو امریکی ڈالر سے بھی مہنگا ہے۔ لیکن آپ اپنی کمائی براہ راست منگوانے کی بجائے صرف اسی ویب سائٹ پر موجود شاپ پر خرچ کر سکتے ہیں۔

 

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آن لائن جابانٹرنیٹ کے ذریعے پیسےفری لانسفری لانسنگ