سوشل میڈیا سے پیسے کمائیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

یقیناً آپ ٹیگز سے واقف ہوں گے۔ کسی تحریر کو اس کے موضوع سے منسلک کرنے کے لیے ٹیگزکا سہارا لیا جاتا ہے۔ یعنی جب آپ کسی موضوع پر کوئی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو اس کے ساتھ لکھا گیا ٹیگ اسے تلاش کرنے میں آسانی فراہم کرتا ہے۔ جب کوئی اس ٹیگ کے ذریعے تلاش کرتا ہے تو اس کے سامنے اس ٹیگ سے جڑی تمام تحریریں آجاتی ہیں۔

اگر آپ سوشل میڈیا پر اچھی پوسٹس شیئر کر سکتے ہیں جن کا آپ کو یقین ہے کہ لوگ انھیں نہ صرف پسند کریں گے بلکہ دوسروں سے بھی شیئر کریں گے تو ’’تھری ٹیگز‘‘ (3Tags)ویب سائٹ پر آجائیں۔

3tags.org

تھری ٹیگز ویب سائٹ بھی ٹی ایس یو کی طرح اپنی آمدن کا نوے فیصد اپنے صارفین میں تقسیم کر دیتی ہے تاکہ سبھی کو ان کی محنت کا پھل مل سکے۔
تھری ٹیگز کی جانب سے ادائیگیاں ان کی اپنی کرنسی میں کی جاتی ہیں لیکن انھیں کسی بھی دوسرے ملک کی کرنسی سے بدلہ جا سکتا ہے۔

جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے یہاں ہر پوسٹ کے ساتھ صرف تین ٹیگز شامل کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ اگر آپ اس بات کا خیال نہیں رکھیں گے تو نقصان اُٹھائیں گے۔ کیونکہ کسی بھی پوسٹ کے ساتھ لکھے گئے تین سے زائد ٹیگز یہاں موجود انتظامیہ کے کارکن حذف کر دیں گے۔ اس طرح ہو سکتا ہے کہ پوسٹ کے ساتھ موجود اہم ٹیگز حذف ہو جائیں جن کی وجہ سے آپ کی پوسٹ درست نتائج حاصل نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

یہ بھی پڑھیے: آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

اس لیے انتہائی احتیاط کے ساتھ درست اور مناسب تین ٹیگز استعمال کریں۔ کوشش کریں کہ حالاتِ حاظرہ سے باخبر رہیں اور جو ٹرینڈ چل رہا ہو اس کے مطابق پوسٹس کریں اور اسی حوالے سے چلنے والے ٹیگز کو استعمال کریں تاکہ آپ کی پوسٹ بھی دوسروں کی نظر میں آ سکے۔

اگر آپ ایسی پوسٹس بنا سکتے ہیں جو کہ وائرل ہو سکیں تو آپ کی کامیابی کے امکانات اور بھی بڑھ سکتے ہیں۔ا س کے علاوہ تھری ٹیگز میں یہ سہولت بھی موجود ہے کہ آپ کی پوسٹس سرچ انجنز کی دسترس میں بھی رہتی ہیں۔ یعنی صرف تھری ٹیگز کے صارفین ہی نہیں بلکہ کوئی بھی آپ کی پوسٹ تک آ سکتا ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ کتنی منفرد اور دلچسپ پوسٹ کرتے ہیں۔
تھری ٹیگز پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے درج ذیل ربط پر جائیں:
3tags.org/register

 

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آن لائن جابانٹرنیٹ کے ذریعے پیسےفری لانسفری لانسنگ