مائیکروسافٹ اور ایف بی آئی نے 500 ملین ڈالر چرانے والے نیٹ ورک citadel کا قلعہ قمہ کردیا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

مائیکروسافٹ کے ڈیجیٹل کرائم یونٹ کے اسسٹنٹ جنرل کونسل رچرڈ بوسکوچ نے بتایا ہے کہ مائیکروسافٹ اور ایف بی آئی نے مل کر لاتعداد انفیکٹڈ کمپیوٹرز پر مشتمل اس نیٹ ورک کا مکمل قلعہ قمہ کردیا ہے جو لوگوں کے بینک اکائونٹس سے 500 ملین ڈالر چرانے میں ملوث تھا۔ اس نیٹ ورک جسے Citadel نیٹ ورک کہا جاتا ہے، نے تقریباً پچاس لاکھ کمپیوٹرز پر keylogger ایپلی کیشن انسٹال کررکھی تھی تاکہ ان کمپیوٹرز کو استعمال کرنے والے صارفین کے بینک کائونٹس کی تفصیلات چرائی جاسکیں۔ یہ نیٹ ورک تقریباً 1000 سے 1400 بوٹ نیٹس پر مشتمل تھا جس کے بارے میں مائیکروسافٹ اور ایف بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

خبر کی مزید تفصیل جون 2013ء کے شمارے میں پڑھی جاسکتی ہے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

citadelانٹرنیٹ بینکنگایف بی آئیٹروجنمائیکروسافٹ