نئے کمپیوٹر پر صرف ونڈوز 10 ہونی چاہیے۔ مائیکروسافٹ

Click For Best Technology Stuff from Around the World

مائیکروسافٹ چاہتی ہے کہ نئے ہارڈ ویئر پر ونڈوز 10 انسٹال کی جائے۔ مائیکروسافٹ نے ایک انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے کچھ کمپیوٹر ہارڈ ویئر پر ونڈوز 7 اور ونڈوز 8.1 کی سکیوریٹی اپ ڈیٹس کو انسٹال ہونے سے روک دیا ہے۔

 

کمپنی نے اسی سال جنوری میں اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا کہ وہ انٹل، اے ایم ڈی اور کوالکوم کے اگلی نسل کے پروسیسر پر چلائے جانے والے مائیکروسافٹ ونڈوز کے پرانے ورژنز کے لئے سکیوریٹی اپ ڈیٹس جاری نہیں کرے گا۔ تاہم اعلان میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ یہ منصوبہ کب سے نافذ العمل ہوگا۔ اب اطلاعات ہیں کہ مائیکروسافٹ نے اس منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے رپورٹ کیا ہے کہ انٹل کے نئے پروسیسر پر چلنے والی ونڈوز 7 پر وہ اپ ڈیٹس انسٹال نہیں کرپارہے۔
مائیکروسافٹ نے یہ نوٹ کیا ہے کہ لوگ نئے ہارڈ ویئر پر مائیکروسافٹ ونڈوز کے پرانے ورژن انسٹال کرکے استعمال کرتے ہیں۔ یہ بات مائیکروسافٹ کو بالکل پسند نہیں آئی۔ مائیکروسافٹ چاہتی ہے کہ نئے ہارڈ ویئر پر مائیکروسافٹ ونڈوز 10 انسٹال کی جائے۔ اسی لئے اس نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے نئے ہارڈ ویئر پر پرانی ونڈوز کے لئے سکیوریٹی اپ ڈیٹس جاری کرنا ہی بند کردی ہیں۔ مائیکروسافٹ کے نالج بیس مضمون کے مطابق انٹل کے ساتویں نسل کے پروسیسر یعنی Kaby Lake نسل کے Core i3، Core i5 اور Core i7 پروسیسر ، AMD کے Ryzen پروسیسر اور کوالکوم کی 8996 چپس پر صرف ونڈوز 10 ہی چلائی جانی چاہئے ۔ ان پروسیسر پر اگر ونڈوز 7 یا ونڈوز 8.1 چلائی جائے گی تو تازہ سکیوریٹی اپ ڈیٹس انسٹال نہیں کی جاسکیں گی۔ تاہم وہ کمپیوٹر جن میں پچھلی نسل کے پروسیسر نصب ہیں اور ان میں ونڈوز 7 یا 8.1 استعمال کی جارہی ہے، ان میں سکیوریٹی اپ ڈیٹس انسٹال کرنے میں کوئی دِقت پیش نہیں آئے گی۔

یاد رہے کہ ونڈوز 7 کے لئے مائیکروسافٹ 10 جنوری 2020ء تک جبکہ ونڈوز 8.1 کے لئے 10 جنوری 2023ء تک سکیوریٹی اپ ڈیٹس جاری کرتا رہے گا۔ مائیکروسافٹ گزشتہ سال اکتوبر میں ایسے کمپیوٹر کی فروخت بند کرچکا ہے جن میں پہلے سے ونڈوز سیون یا ونڈوز 8.1 نصب تھی۔ اس کے باوجود اس وقت بھی تقریباً 50 فیصد کمپیوٹر جن میں ونڈوز نصب ہے ، مائیکروسافٹ ونڈوز سیون استعمال کررہے ہیں۔

Kaby Lake نسل کے پروسیسر پر استعمال کی جانی والی ونڈوز سیون پر نئی اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ ہی نہیں ہوتیں۔ تاہم اگر انہیں مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ سے خود ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرنی کی کوشش کی جائے تو ایک ایرر مسیج ظاہر ہوتا ہے:
Your PC uses a processor that is designed for the latest version of Windows.

اس سے پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ مائیکروسافٹ Skylake نسل سے تعلق رکھنے والی پروسیسر (چھٹی نسل کے پروسیسر) کے لئے بھی یہی روش اختیار کرے گا۔ تاہم اب واضح ہوگیا ہے کہ یہ پابندی صرف نئی نسل کے پروسیسرز کے لئے ہے۔ سکیوریٹی اپ ڈیٹس کے بغیر نئے ہارڈویئر پر ونڈوز 7 یا 8.1 استعمال کرنا بے حد خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس لئے صلاح یہی ہے کہ ونڈوز 10 پر منتقل ہوجانا چاہئے۔

نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 127 میں شائع ہوئی

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ونڈوز 10ونڈوز ٹینونڈوز10
تبصرے (2)
Add Comment
  • Ijaz Mustafa

    Windows 10 is worst Windows. Windows 7 is best and compatible for office work. It often seen that windows 10 hanged after few weeks during some minutes work.

  • Bilal Amin

    Windows 10 is very slow for development. Windows 7 was best