ونڈوز 9کا پری ویو ورژن 30 ستمبر کو متوقع ہے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ذرائع کے مطابق مائیکروسافٹ کا منصوبہ ہے کہ 30ستمبر کو ونڈوز 9 کا نمائشی ورژن پیش کر دیا جائے۔یہ تاریخ حتمی نہیں تاہم مائیکرو سافٹ میں موجود ذرائع نے پہلے بتایا تھا کہ ونڈوز 9 کا پری ویو ورژن ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں جاری ہو گا، اس لیے 30ستمبر کی پیش گوئی خاصی معقول لگتی ہے۔ ابھی وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کہ پری ویو ورژن میں ونڈوز 9 کے ایسے کتنے فیچرز شامل ہوں گے جن کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔ مگر امید ہے کہ اس میں نیا تیار کیا گیا اسٹارٹ مینو اور ڈیسک پر چلتی ہوئی میٹرو ایپلی کیشنز ضروری ہوں گی۔
کچھ دنوں پہلے یہ خبریں لیک ہوئیں کہ مائیکرو سافٹ ونڈوز 9 کا پہلا عوامی پری ویو ورژن ستمبر کے آخر میں یا اکتوبر کے شروع میں جاری کرنا چاہتا ہے۔ اب ذرائع انکشاف کر رہے ہیں کہ مائیکرو سافٹ 30ستمبر کو ایک پریس کانفرنس میں پری ویو ورژن جاری کرے گا۔ٹیک پری ویو ورژن بھی اسی پریس کانفرنس یا اس کے بعد جاری کیا جاسکتا ہے۔امید کی جارہی ہے کہ ونڈوز 8کے پہلے پبلک پری ویو ورژن کی طرح ہر کوئی ونڈوز 9کے اس پری ویو ورژن کو ڈائون لوڈ کر سکے گا، مگراس بات کی بھی توقع ہے کہ مائیکروسافٹ اسے شاید ٹیک نیٹ یا ایم ایس ڈی این کے ذریعے ڈویلپرز اور پروفیشنل کے لیے ہی جاری کرے۔ونڈوز9 کے buildنمبر 9788 کے لیک ہونے والے اسکرین شاٹ میں پی سی سیٹنگ اور ڈیسک ٹاپ پر میٹرو ایپس چلتے دکھائی گئیں ہیں۔

ونڈوز 9 کے ٹیکنالوجی پری ویو ورژن میں بہت سے نئے فیچرضروری شامل ہوں گے مگر تمام فیچرز کی امید رکھنا بیکار ہے۔ ونڈوز 8 کا جب پری ویو ورژن جاری کیا گیا تھا، وہ بظاہر ونڈوز سیون جیسا ہی محسوس ہوتا تھا۔ تاہم ونڈوز 9 کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ونڈوز 8 سے بہت مختلف ہے، اس لئے ہم امید کرسکتے ہیں کہ ونڈوز 9کے پری ویو ورژن میں نئے اور پرانے فیچرز کا چربہ دیکھنے کو ملے گا۔ ونڈوز 9کا ایک اہم فیچریہ ہے کہ اس میں Cortana کو مربوط کر دیا گیا ہے۔ لیکن پری ویو ورژن میں اس کے شامل ہونے کی امید کم ہے۔
مائیکروسافٹ 30ستمبرکے پریس ایونٹ میںWindows RT کے متعلق بھی بتایا جا سکتا ہے جسے اب ونڈوز فون کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے۔یہ سب ان کوششوں کا حصہ ہے جس میں مائیکروسافٹ اپنے تمام آپریٹنگ سسٹمز کو یکجا کررہا ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آپریٹنگ سسٹممائیکروسافٹونڈوز 9
تبصرے (1)
Add Comment
  • ali

    very nice