مائیکروسافٹ کی ریجنل جی ایم کی وزراء اورحکام سے ملاقات، پاکستان میں آئی ٹی کیلئے مستقبل کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

مائیکروسافٹ کی جنرل مینیجر شمالی افریقہ، مشرقی بحیرہ روم اور پاکستان (نیپا) ریجن مسزلیلی سرام (Leila Serhan) نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اوراصلاحات احسن اقبال اور وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن سے بدھ کے روز ملاقات کی جس میں ترقی پسند اصلاحات اور ملک میں ترقی کی رفتارکو تیزکرنے کیلئے جاری آئی ٹی کے منصوبوں کو معیارکے مطابق بنانے کیلئے صلاحیتوں کی دریافت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔باہمی دلچسپی کے مختلف منصوبوں کا ذکرکرتے ہوئے احسن اقبال نے مائیکروسافٹ کے ساتھ مزید باہمی تعاون کے منصوبوںکیلئے مواقع کی تلاش اور پاکستان میں آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں کمپنی کی مسلسل دلچسپی کو سراہا۔ انوشہ رحمان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آئندہ انکیوبیشن منصوبوں پر روشنی ڈالی اورمائیکروسافٹ کو اپنے قیمتی تکنیکی معاونت بڑھانے کی دعوت دی۔ مسز لیلی سران نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین (پی ٹی اے) ڈاکٹر اسماعیل شاہ کے علاوہ اسلام آباد میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین (پی آئی ٹی بی) ڈاکٹر عمر سیف اور دیگر سینئر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور پنجاب حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے ای گورننس کے اقدامات میں ان کے کردار کو سراہا۔

مائیکروسافٹ کی ریجنل جی ایم نے پاکستان میں ٹیم کی حالیہ کامیابیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پاکستان کا دورہ کیا ا وراہم شراکت داروں ، اسٹیک ہولڈرز اور سرکاری حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ سالانہ حاصل شدہ نتائج کے طورپر مائیکروسافٹ کی نئی ’’ ونڈو 10‘‘ سلوشن پاکستان میں صارفین کی طرف سے زبردست رد عمل حاصل کر رہی ہے۔عالمی سطح پر معروف یہ انٹرپرائز اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی اور طاقتور ایجادات کے ذریعے صلاحیتوں کی تعمیر کیلئے مصروف عمل ہے جبکہ اس نے پاکستان میں لوگوں، کاروبار، اور ڈویلپرز کی جانب سے کلائوڈ کمپیوٹنگ کواپنانے کے زبردست مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان میں ’’کلاؤڈ فرسٹ، موبائل فرسٹ‘‘ کی حکمت عملی کا آغاز کیا ہے ۔

مسز لیلی سران کا کہنا تھا کہ نوجوان اور باصلاحیت ڈویلپرزکی نئی نسل نے مقامی مارکیٹ کے ساتھ زیادہ فعال طور پرکام کرنے کے سلسلہ میںہماری زبردست حوصلہ افزائی کی ہے ۔ میراخیال ہے کہ دو سے تین سال کی مدت میں اس مارکیٹ کی فعالیت اورنمو میں ڈرامائی اضافہ ہو گا۔ہمارا مقصد سب کو بااختیار بنانے اور مقامی آزاد سافٹ ویئر وینڈورز مارکیٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے ایجادات اور مقامی طور پر تکنیکی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔مائیکروسافٹ کا مقصد شہریوں کو بااختیار بنانے اور تعلیم کو فروغ دینے کے ذریعے پاکستان کی تکنیکی قابلیت کو اگلی سطح تک بلند کرنا ہے تاکہ جدید سلوشنز اورترقیافتہ انفارمیشن سسٹم تک رسائی کے ذریعے زیادہ پیداوار حاصل کیا جاسکے ۔یہ سلوشنز کاروباری افراد کی زیادہ مؤثر طریقے سے اپنی سرگرمیوں کا انتظام چلانے میں مدد کر رہے ہیں۔ مائیکروسافٹ پاکستان کی سماجی اقدامات سمیت ملک میں بہت سے پروگراموں پربھی کام کررہی ہے جن میں گرانٹس اورسافٹ ویئرڈونیشنز، تربیت اور تعلیمی شعبے کے انفراسٹرکچرکی ترقی کے پروگرام شامل ہیں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

تبصرے (1)
Add Comment
  • TechUrdu.com

    یہ بات نہ جانے کس قدر قابل عمل ہے، لیکن اگر مائیکروسافٹ اپنے سافٹ ویئرز ترقی پذیر ممالک میں ان کے عوام کی قوت خرید کے مطابق متعارف کروا سکے تو بہت اچھا ہوگا۔ اس سے ان افراد اور اداروں کو ذہنی سکون میسر ہوگا جو غیر قانونی یا متبادل مصنوعات استعمال نہیں کرنا چاہتے، اور مائیکروسافٹ کو بھی یقیناً‌ اس کا کچھ نہ کچھ مالی فائدہ ضرور ہوگا۔