میموری لیکس کی مرمت کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

’’منی میم‘‘ نامی یہ سافٹ ویئر پہلے صرف فائرفوکس کے لیے بنایا گیا تھا۔ یقیناً آپ کے علم میں ہو گا کہ فائر فوکس میموری کا انتہائی بے دردی سے استعمال کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے سسٹم ہینگ ہونا شروع ہو جاتا ہے اور دیگر پروگرامز میموری کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹھیک طرح سے کام نہیں کر پاتے۔
منی میم کسی بھی پروگرام کے میموری لیکس کی مرمت کر سکتا ہے۔ یہ ایپلی کیشن بیک گراؤنڈ میں کام کرتے ہوئے آپ کی منتخب کردہ ایپلی کیشن پر نظر رکھتی ہے اور اسے آپٹمائز کرتی رہتی ہے۔ یہ پروگرام آپ کو مکمل رپورٹ فراہم کرتا ہے کہ کون سا پروگرام میموری پر اثر انداز ہو رہا ہے اور اسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔ میموری کو آپٹمائز کرنے کے لیے یہ جس قدر ممکن ہو غیر ضروری استعمال ہونے والی میموری کو فارغ کرتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے مقرر کردہ وقت یعنی ہر تیس سیکنڈ وغیرہ کے بعد پروگرامز کی میموری لیکس کا بندوبست کرتا رہتا ہے۔ یہ چھوٹا سا ٹول انسٹال ہونے سے آپ سسٹم کو ہینگ ہونے سے بچا سکتے ہیں اور بار بار کم میموری ہونے کی شکایت بھی ختم کر سکتے ہیں۔
منی میم اپنا کام چونکہ بیک گراؤنڈ میں کرتا رہتا ہے اس لیے آپ کو بالکل تنگ نہیں کرتا۔ البتہ یہ سسٹم ٹرے میں موجود رہتا ہے جہاں سے اس کی رپورٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔

دستیابی: مفت

فائل سائز: 558KB

ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اکتوبر 2013 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ریممیموریہینگ