موٹورولا کا تازہ ترین موٹو موڈ پولارائیڈ فوٹو پرنٹر

Click For Best Technology Stuff from Around the World

موٹورولا motorola کی کوئی نمایاں “موٹو موڈز ایکسسریز” لانے کی جد وجہد جاری ہے، تازہ ترین کوشش “پولارائیڈ” کے تعاون سے انسٹا شیئر Insta-Share پرنٹر موٹو موڈ (Moto Mod Polaroid printer) ہے جسے آپ موٹورولا کے “موٹو زی” Moto Z سمارٹ فون سے منسلک کر کے 2×3 انچ کی ایڈہیسیو شیٹ پر تصاویر کے فوری پرنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

نیا پرنٹر اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 200 ڈالر مقرر کی گئی ہے تاہم اسے کافی مہنگا قرار دیا جا رہا ہے خاص طور پر جب آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ کو اس کے لیے ایک خاص کاغذ کی ضرورت ہوگی جس پر فی 20 ورق کے لیے آپ کو مزید 9 ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

فیوجی فلم کا اسمارٹ فونز کے لیے پورٹیبل پرنٹر

مگر ان تصاویر کی خاص بات یہ ہے کہ چھوٹی ہونے کے باوجود انہیں کہیں پر بھی چپکایا جاسکتا ہے، سٹیکر کسے پسند نہیں؟

اس پرنٹر کی مزید تفصیل اور خریدنے کے لیے یہ ربط ملاحظہ کیجیے۔

مزید تفصیلات جاننے کے لیے آپ درج ذیل وڈیو بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں:

یاد رہے کہ اس سے قبل فیوجی فلمز بھی اس طرح کا ننھا اسمارٹ پرنٹر متعارف کرا چکا ہے جس کی تفصیل آپ اس ربط پر جان سکتے ہیں:

فیوجی فلمز کا اسمارٹ فونز کے لیے پورٹ ایبل پرنٹر

Click For Best Technology Stuff from Around the World

انسٹا شیئرپرنٹرپولارائیڈپولورائیڈسمارٹ فونموٹرولاموٹو زیموٹورولا