وقت کی اہمیت کا احساس دلانے والا گوگل کروم ایکسٹینشن

Click For Best Technology Stuff from Around the World

تحریر: طاہر عمر: انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے وقت کے گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا، بلکہ احساس تک نہیں ہوتا۔۔۔۔۔!!
عموماً کئی کئی گھنٹے مسلسل انٹرنیٹ پہ بے تکی اوارہ گردی کرنے کے بعد بھی بھی لوگ کہہ رہے ہوتے ہیں ’’اوہ میں تو ابھی بیٹھا تھا اور چار گھنٹے گزر بھی گئے۔۔ـ‘‘
کیا آپ نے کبھی سوچا کہ زندگی کس تیزی سے گزر رہی ہے، کبھی اس کا اندازہ کیا ہے آپ نے؟ ہر لمحہ قیمتی ہے، ہر گزرا ہوا سیکنڈ آپ کی زندگی میں دوبارہ نہیں آئے گا، وقت سب سے بڑی دولت ہے اور یہ ریت کی طرح ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔۔۔۔!!
شائد ہمارے پاس ایسا کچھ سوچنے کا وقت ہی نہیں۔۔۔۔!!
لیکن رکیے! گوگل کروم میں ایک نئی ٹیب کھول کے کوئی بھی ویب سائٹ کھلنے کے دوران چند سیکنڈ تو آپ کے پاس ہیں نا؟
جی ہاں! چند سیکنڈ کے اندر اپنے آپ کو وقت کی اہمیت کا احساس دلانے کا اس سے بہتر طریقہ شائد ہی کوئی ہو جیسا موو آن نامی گوگل کی ایک چھوٹی سی ایکسٹیشن پیش کرتی ہے۔
اگر آپ گوگل کروم براؤزر استعمال کرتے ہیں تو ‘موو آن’ استعمال کریں۔ ہر نئی ٹیب کھولنے پہ یہ آپ کو دکھاتی ہے کہ آپ اب تک کتنی زندگی گزار چکے ہیں، اور ہر لمحہ کس طرح ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔ یہ سال، مہینے، دن، گھنٹے، سیکنڈز یہاں تک کہ ملی سیکنڈز بھی دکھاتی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتاتا ہے کہ اوسط عالمی عمر کے لحاظ سے آپ کتنی زندگی گزار چکے ہيں۔
اپنے گوگل کروم میں انسٹال کرنے کے لئے لنک پہ کلک کریں۔۔۔
دوسرا مرحلہ
ان دو مراحل کے بعد جب آپ اپنے کروم کی کوئی بھی ٹیب کھولیں گے تو پہلی دفعہ آپ کو اپنی تاریخ پیدائش درج کرنا ہو گی۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

تبصرے (1)
Add Comment
  • Shafqat Ur Rahman Mughal

    کیا کوئی ایسی ایکسٹیشن بھی ہے جس سے کسی بھی ویب سائٹ پر وقت گزارنے کو کنڑول کر سکیں، مثلاً میں فیس فک روزانہ آدھے گھنٹے سے زیادہ نہیں دیکھنا چاہتا تو وہ ایکسٹینشن مجھے خبردار کر دے کہ آدھا گھنٹہ ہو گیا ہے۔
    پیشگی شکریہ کے ساتھ