نیا گھر، اب صرف چند کلکس دُور

Click For Best Technology Stuff from Around the World

کیا آپ کو نئے گھر کی ضرورت ہے؟ تو کیوں نا ایمیزن پر لاگ ان ہوں اور چند بٹن کلک کرکے بن جائیں 320 مربع فٹ کے تیار شدہ گھر کے اور وہ بھی محض 36 ہزار ڈالرز کی معمولی رقم پر؟

ایمیزن کے مطابق اس قیمت پر آپ کو ملے گا ایک چھوٹا سا تیار شدہ گھر جو ایک کنٹینر میں بنایا گیا ہے۔ اس میں بیڈروم، غسل خانہ، بیت الخلاء، برتن دھونے کی جگہ، باورچی خانہ اور بیٹھک سب ہوں گے۔ گھر کو محفوظ رکھنے اور آمدورفت کے لیے دروازے ہیں جبکہ نیچے نکاسی آب، پانی اور بجلی کی فراہمی کے لیے کنکشنز ہوں گے۔ اس میں گھریلو مصنوعات بھی شامل ہیں اور یہ گرم اور ٹھنڈا رکھنے کے لیے ہیٹنگ اور ایئر کنڈیشننگ سے بھی لیس ہوگا۔

یہ گھر بنیادی طور پر ایک کنٹینر میں ہوگا جسے 12 انچ کی کنکریٹ کی تہہ یا مضبوط کنکریٹ سل پر رکھا جاسکتا ہے۔ اس ڈھانچے کا وزن 7500 پونڈز ہوگا اور کہا جا رہا ہے کہ یہ دور دراز علاقے میں موجود ننھے سے گھر یا تعطیلات میں کہیں چھٹیاں منانے کے لیے بہترین جگہ بن سکتا ہے۔

اس کی چند تصاویر دیکھیں اور اندازہ لگائیں:

ہے نا خوبصورت؟ افسوس کی بات یہ ہے کہ جن کو فوری طور پر گھر درکار ہے ان کے لیے یہ ابھی دستیاب نہیں ہے۔ اگر آپ ابھی آرڈر دیں گے تو یہ وسط نومبر یا اس مہینے کے آخر تک مل سکتا ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایمیزن