کم روشنی میں بھی بہترین تصاویر بنانے والا سینسر

Click For Best Technology Stuff from Around the World

فوٹو گرافی میں فلیش لائٹ کی اہمیت کون نہیں جانتا۔ اگر مناسب لائٹ موجود نہ ہو تو کسی بھی زبردست تقریب کے رنگ تصویروں میں پھیکے پڑ جاتے ہیں۔ لیکن اب ایک نئی ایجاد شاید اس مشکل کا آسان بنا دے۔ یہ ایجاد ہے ایک نیا امیجنگ سینسر جو انتہائی کم روشنی میں بھی صاف اور واضح فوٹو کھینچ سکتا ہے۔

اس امیجنگ سنسر کو سنگا پور کی ننیانگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے محققین نے بنایا ہے۔ یہ نیا سنسر قابل مشاہدہ روشنی اور بالائے زیریں سرخ (انفرا ریڈ) دونوں کے لیے بہت حساس ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے کی گنجائش کئی شعبوں میں موجود ہے۔ فیملی فوٹوگرافی کے لیے استعمال ہونے والے پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمرے سے لیے کر دفاعی نگرانی اور سیٹلائٹ کیمروں تک میں اس سنسر کا استعمال ہو سکے گا۔یہ نیا سنسر موجودہ استعمال ہونے والے سنسر سے ایک ہزار گنا زیادہ حساس ہے اور اس حساسیت کا راز اس کی زبردست ساخت میں پوشیدہ ہے۔

خبر کی مزید تفصیل جون 2013ء کے شمارے میں پڑھی جاسکتی ہے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

امیجنگسینسرگریفینننیانگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی