نوکیا 3310 واپس آرہا ہے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

نوکیا اپنا انتہائی مقبول فون Nokia 3310 دوبارہ فروخت کے لئے پیش کرنے جارہا ہے۔ اپنی مضبوطی اور طویل بیٹری لائف کے لئے پہچانے جانے والے اس فون نے موبائل فون کے نئے دور کی شروعات کی تھی۔   یہ اپنے دور کا بے حد پتلا فون تھا۔ اس سے پہلے کے موبائل فون سائز میں بہت بڑے ہوتے تھے۔ آج بھی لوگ سب سے زیادہ ‘مضبوط’ فون کے طور پر اس کی مثال دیتے ہیں۔

Nokia 3310 کو آج سے 17 سال پہلے 2000 ء میں لانچ کیا گیا تھا۔کمپنی اسے دوبارہ اس لئے لانچ کررہی ہے تاکہ لوگ اسے متبادل اور بے حد قابل بھروسہ بیٹری والے فون کے طور پر استعمال کرسکیں۔

اسمارٹ فونز  کے بارے میں معلومات افشاء کرنے والے آئیون بلاس کا کہنا ہے کہ 3310 کے نئے ورژن کو  59 یورو  میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ یہ قیمت پاکستانی مارکیٹ کے تناظر میں دیکھی جائے تو کافی زیادہ ہے کیونکہ اتنی قیمت میں کئی اسمارٹ فون دستیاب ہیں۔  آئیون کا کہنا ہے کہ اسی ماہ اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس (MWC2017) میں نوکیا 3310 کے نئے ورژن سے پردہ اٹھایا جائے گا۔

ایک وقت میں سب سے مقبول  موبائل فون برانڈ رہنے والا نوکیا اسمارٹ فونز کے دور میں اپنے قدم جما نہیں سکا اور مائیکروسافٹ نے اسے خرید لیا۔  اب فن لینڈ کی کمپنی HMD Global کے پاس نوکیا برانڈ کا لائسنس ہے اور یہی کمپنی نوکیا کے موبائل لانچ کر رہی ہے۔ HMD Global نے کچھ دن قبل ہی چین میں Nokia 6 نام سے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون لانچ کیا ہے جسے بے حد پسند بھی کیا گیا ۔ اب کمپنی MWC میں کچھ اور نئے اسمارٹ فون لانچ کرنے جا رہی ہے۔ اس کانفرنس میں مبینہ طور پر Nokia 3310 کے ساتھ ساتھ Nokia 3، Nokia 5 اور Nokia 6 بھی لانچ کئے جائیں گے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اسمارٹ فوننوکیا