کاپر گولڈ رنگ کے شاندار نوکیا 8 کی تصاویر لیک

Click For Best Technology Stuff from Around the World

نوکیا  نے جب سے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون بناتے ہوئے مارکیٹ میں واپسی کی ہے تب سے اس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اب نوکیا اپنا ایک نیا شاندار اسمارٹ فون نوکیا 8 پیش کرنے جا رہی ہے۔

 

16 اگست کو لندن میں ہونے والی ایک لانچنگ تقریب میں نوکیا 8 کی رونمائی کی جائے گی تاہم اس تقریب سے قبل ہی نوکیا 8 کی تصاویر لیک ہو گئی ہیں۔

 

ہینڈ سیٹ کی یہ پہلی حقیقی تصاویر لگ رہی ہیں۔ اب تک صرف بلیو فننش والے فون کی جھلک دکھائی دے رہی تھی۔ لیکن اب پتا چل رہا ہے کہ گولڈ / کاپر ڈیزائن میں بھی اس فون کو پیش کیا جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے پہلے لیک ہونے والی نوکیا 8 کی تصاویر پر کیمرا لینس بنانے والی کمپنی ’’زیس‘‘(Zeiss) کا نام موجود تھا۔ لیکن ان نئی تصاویر میں فون پر سے یہ غائب ہے۔

غور طلب ہے، کہ نوکیا جو کہ اب ایچ ایم ڈی گلوبل (HMD) ہے نے زيس کے ساتھ پارٹنر شپ کی تھی۔ تاہم، یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ اس پارٹنرشپ سے نوکیا کے اسمارٹ فونز کو کیا فائدہ ہوگا۔ البتہ گمان یہ تھا کہ نوکیا 8 میں زیس کا تیار کردہ کیمرا موجود ہو گا۔

بہرحال اب نوکیا 8 کی ریلیز کی تاریخ انتہائی قریب ہے اور ان تمام حقائق پر سے پردہ اٹھ جائے گا۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایچ ایم ڈیایچ ایم ڈی گلوبلنوکیانوکیا 8