ون پلس صارفین کی اہم معلومات خفیہ طور پر جمع کرتا ہے، ون پلس نے تسلیم کر لیا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

جہاں آج کل کمپنیاں صارفین کا بھروسہ جیتنے کے لیے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں وہیں آج ون پلس پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ صارفین کے علم کے بغیر ان کی شناخت کی معلومات خفیہ طور پر جمع کرتا ہے۔

سافٹ ویئر انجینئر کرسٹوفر مور Christopher Moore نے اپنی بلاگ پوسٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ بہت سا اہم ڈیٹا ون پلس کی زیرِ ملکیت ایمازان کے ایک سرور کو بھیج دیا جاتا ہے جن میں IMEI نمبر، میک ایڈریس، آپریٹر، وائی فائی اور موبائل فون کا سیریل نمبر شامل ہیں۔

ون پلس نے فوری طور پر ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دو سٹریم میں اس شماریاتی ڈیٹا کو HTTPS پروٹوکول کا استعمال کرتے ہوئے ایمازان کے سرورز پر محفوظ رکھتا ہے اور اس کا استعمال صارف کے سلوک کے حساب سے اپنے سوفٹ ویئر کو فائن ٹیون کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے، اور صارف کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اسے ‘Settings’ -> ‘Advanced’ -> ‘Join user experience program’ میں جا کر بند کر سکتا ہے، تاہم بظاہر دوسری سٹریم کے ڈیٹا کو بند کرنے کا کوئی آفیشل طریقہ نہیں ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

OnePlusون پلس