جانیے آپ کی غیرموجودگی میں کمپیوٹر پر کیا کچھ کیا گیا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آج کل تقریباً سبھی کے پاس اپنا ذاتی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ہوتا ہے۔ چونکہ اسے کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا ہوتا اس لیے ہم اپنا ذاتی ڈیٹا جہاں چاہیں رکھ سکتے ہیں۔ اگر کبھی کمپیوٹر کسی دوسرے کو استعمال کے لیے دینا پڑ جائے تو ’’او ایس فرانزکس‘‘ (osforensics) سافٹ ویئر کے انسٹال ہونے سے آپ مکمل طور پر جان سکتے ہیں کہ کمپیوٹر پر کیا کیا گیا۔ یہ مکمل رپورٹ فراہم کرتا ہے کہ کون سی ویب سائٹ دیکھی گئی، کیا ڈاؤن لوڈ کیا گیا، کون سی یو ایس بی فلیش ڈرائیو سسٹم کے ساتھ لگائی گئی، کون کون سی فائلیں کھولی گئیں یا تلاش کی گئیں وغیرہ۔ اس طرح کی مکمل رپورٹ آپ کو ایک ایک کلک کی خبر دیتی ہے۔

اس کے تازہ ورژن میں مزید کئی خوبیاں شامل کی گئی ہیں جو واقعی میں ایک مکمل رپورٹ بنانے میں مدد دیتی ہیں مثلاً یہ پروگرام یہ بات تک نوٹ کرتا ہے کہ کون کون سے پروگرام استعمال کیے گئے اور وہ بھی کتنی بار یا کتنی دیر تک۔

اس میں موجود تھمب کیشے ویوور کی مدد سے ایکسپلورر کی تھمب نیل تصاویر بھی دیکھی جا سکتی ہیں لیکن یہ آپشن ونڈوز ایکس پی کے لیے دستیاب نہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس ونڈوز وستا یا اس سے بعد کا کوئی آپریٹنگ سسٹم جیسے کہ ونڈوز سیون یا ایٹ ہونی چاہیے۔

فائل سائز: 51MB

www.osforensics.com

Click For Best Technology Stuff from Around the World

پرائیویسی
تبصرے (2)
Add Comment
  • Mohammad Zaman Khan

    Sir koi aisa software btain k jab mera laptop koi bhi on kare to mjhe sms ajai chahe me khud bhi on karun mere pas HP core i3 he or window 8.1 he

  • M Luqman Khan

    Is k liye apko waka waka software download karna pare ga 🙂 just kidding man
    You have to download team viewer software for this. in pc and also in mobile with the help of which you can see who’s on your computer and what are they doing but the net connection is must for this app