پاسورڈز کے خاتمے کے لیے لینوو اور انٹیل میدان میں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

جب معاملہ ہماری آن لائن سکیورٹی کا ہو تو کمزور ترین کڑی پاس ورڈز ہوتے ہیں لیکن پریشان مت ہو، جلد ہی ہم ان سے مکمل طور پر چھٹکارا پا لیں گے۔ لینووو اور انٹیل نے پی سیز میں پہلا بلٹ-ان (built-in) تصدیق (authentication) کا نظام متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے جو فیڈو (First Identity Online) معیارات کے عین مطابق ہے۔

یہ یوگا 920سمیت لینوو کے جدید ترین کمپیوٹرز میں موجود ہے اور ساتویں اور آٹھویں جنریشن کے کور پروسیسرز کے لیے انٹیل آن لائن کنیکٹ کے ذریعے کام کرتا ہے۔

تصدیق کے نئے آن لائن تجربات کا فائدہ اٹھانے کے دو طریقے ہیں : پہلے لینوو لیپ ٹاپ پر انکرپٹ شدہ فنگر پرنٹ ریڈر پر اپنی انگلی گھمائیں اور اس ٹیکنالوجی سے لیس کسی بھی سائٹ میں باآسانی لاگ ان ہو جائیں۔ دوسرا خودکار two-factor authentication طریقہ ہے جو آپ کو گوگل، فیس بک اور ڈراپ بکس جیسی ویب سائٹس پر عام صارف نام اور پاس ورڈ ڈالنے کی اجازت دیتا ہے لیکن بجائے خودکار طور پر لاگ ان کرنے کے، آپ سے اپنی شناخت کی تصدیق کرواتا ہے۔

فیڈو الائنس پاس ورڈز کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور اسے سام سنگ، گوگل اور مائیکروسافٹ جیسے اداروں کی مدد حاصل ہے۔ گو کہ اس پر پیشرفت سست ہے لیکن پی سیز میں فیڈو اسٹینڈرڈ کا پہلی بار نفاذ آن لائن سرگرمیوں کو زیادہ محفوظ بنانے کی جانب ایک قدم ہوگا۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

انٹیلپاس ورڈلینووو