پی سی مووور – ایک کمپیوٹر کی سٹینگز دوسرے پر منتقل کیجئے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

نئے کمپیوٹر پر منتقل ہونا ہمیں ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ کیونکہ زیادہ تر ہم پہلے سے اچھے کمپیوٹر پر ہی منتقل ہوتے ہیں۔ تیز پراسیسر،زیادہ ریم اور بڑی ہارڈ ڈسک پانے کی ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے۔ لیکن نیا کمپیوٹر سیٹ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔ ہم نے پرانے کمپیوٹر پر کئی سافٹ ویئر انسٹال کر رکھے ہوتے ہیں۔ نئے کمپیوٹر پر بھی وہ سافٹ ویئر انسٹال دیر سے سہی لیکن انسٹال ہو جائیں گے لیکن ان سیٹنگز کا کیا ہو گا جو ہم نے پرانے کمپیوٹر پر کر رکھی تھیں؟ اپنے براؤزر میں جانے کون کون سے پلگ اِن انسٹال کر رکھے تھے اور دیگر چھوٹی موٹی کتنی ہی تبدیلیاں کر کے اپنے پی سی کو اپنے کام کے لحاظ سے بالکل تیار کر رکھا تھا۔

ایسی صورت حال میں ہمیں کوئی ایسا سافٹ ویئر چاہیے ہوتا ہے جو انسٹال شدہ کسی پروگرام کو اس کی تمام تر سیٹنگز کے ساتھ نئے پی سی میں منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اس مسئلے کا حل PCmover کی صورت میں موجود ہے۔ یہ سافٹ ویئر اپنی کارکردگی اور بے شمار فیچرز کی وجہ سے بے مثال ہے۔ چاہے آپ کوئی مخصوص پروگرام منتقل کرنا چاہتے ہوں یا سب ایک ساتھ، یہ سافٹ ویئر باآسانی یہ کام سرانجام دے سکتا ہے۔

اگر آپ کا نیا اور پرانا کمپیوٹر دونوں نیٹ ورک پر موجود ہیں تو یہ نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے بھی پروگرام منتقل کرنے کی سہولت رکھتا ہے۔ یہ سافٹ ویئر استعمال میںانتہائی آسان ہے۔ نئے اور پرانے دونوں کمپیوٹرز پر اسے انسٹال کریں۔ کس طرح کی منتقلی کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں۔ لیجیے آپ کے نئے پی سی پر تمام پروگرامز اور سیٹنگز پرانے پی سی جیسی ہی موجود ہیں۔ آپ کو کوئی چیز دوبارہ سے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔

http://download.cnet.com/PCmover-Free/3000-18511_4-12691246.html

Click For Best Technology Stuff from Around the World

PCMoverپی سی موورفری ڈاؤن لوڈزفری ویئر