ایک بہترین پی ڈی ایف پرنٹر و کنورٹر پروگرام

Click For Best Technology Stuff from Around the World

’’پی ڈی ایف شیپر‘‘ (PDF Shaper) میں پی ڈی ایف فائلز کے حوالے سے کئی ٹولز موجود ہیں۔ خاص طور پر اگر آپ پی ڈی ایف فائلز کو پرنٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس یہ پروگرام ضرور موجود ہونا چاہیے کیونکہ یہ پی ڈی ایف ڈاکیومنٹ کو پرنٹ کرنے سے پہلے اس میں کئی درستگیاں کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

یہ صرف پی ڈی ایف پرنٹر نہیں بلکہ کنورٹر ٹول بھی ہے جس کی مدد سے آپ مختلف فارمیٹس کو پی ڈی ایف میں اور پی ڈی ایف فارمیٹس کو دیگر فارمیٹس میں کنورٹ بھی کر سکتے ہیں۔

ان تمام مفید فیچرز کا حامل یہ پروگرام انتہائی آسان سے انٹرفیس کا حامل ہے۔ سی پی یو ریسورسز کو بھی بہت کم استعمال کرتا ہے، اس کے علاوہ ایک ساتھ کئی فائلوں کو پروسیس کرنا اور یونی کوڈ کیریکٹرز کی سپورٹ بھی موجود ہے۔

مفت ڈاؤن لوڈ کریں

 

Click For Best Technology Stuff from Around the World

پرنٹرپی ڈی ایف