گوگل پکسل 2 کی بہترین تصاویر کا چھپا ہوا راز منظرِ عام پر آگیا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گوگل کا تازہ ترین فلیگ شپ موبائل فون پکسل 2 منظرِ عام پر آچکا ہے، کمپنی نے اس موبائل کے کیمرے کے حوالے سے بڑے دعوے کیے اور اسے “بہترین سمارٹ فون کیمرا” قرار دیا، اس کے باوجود گوگل نے کیمرے اور تصاویر کے حوالے سے ایک راز اب تک چھپائے رکھا، پکسل 2 میں گوگل کا ڈیزائن کردہ ایک اور پراسیسر لگا ہوا ہے جو صرف تصاویر کی پراسیسنگ کے لیے مخصوص ہے تاہم یہ پراسیسر ابھی فعال نہیں۔

کوالکم سنیپ ڈریگن 835 پراسیسر کے علاوہ پکسل 2 میں ایک اور “پکسل وژول کور” شامل ہے جسے “ہارڈویئر ایسلیریٹڈ امیج پراسیسنگ” کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا، چپ کے اندر آٹھ کور کے امیج پراسیسنگ یونٹس ہیں (IPU) جن میں تین ٹریلیئن آپریشن فی سیکنڈ کی صلاحیت ہے، گوگل کا کہنا ہے کہ ان IPU کے استعمال سے HDR+ امیج پراسیسنگ کم سے کم توانائی پر پانچ گنا تیز ہوجائے گی۔

تاہم خیال رہے کہ یہ پراسیسر ابھی کام نہیں کر رہا، یعنی یہ ابھی سویا ہوا ہے جسے اینڈرائڈ اوریو 8.1 کی اپڈیٹ کے ساتھ جگایا جائے گا۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

پراسیسرپکسل 2کیمراگوگل پکسلگوگل پکسل 2