ریڈیو زیلا سے ریڈیو سنیئے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

میوزک سننے کا شوق کسے نہیں ہوتا۔ اکثر تو ہم انتہائی اہم کاموں کے دوران بھی اپنے کمپیوٹر پر گانے چلائے رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ریڈیو سننے کا شوق بدستور ہم میں موجود ہے کیونکہ ریڈیو پر زیادہ تر میوزک ہی سنایا جا رہا ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی یہ شوق رکھتے ہیں تو RadioZilla سافٹ ویئر ضرور آزمائیں۔ اس کی مدد سے آپ انٹرنیٹ پر موجود دنیا بھر کے ریڈیو اسٹیشن سن سکتے ہیں۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں میوزک سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے میوزک کی کیٹیگریز موجود ہیں۔ یعنی آپ جس طرح کا میوزک سننا چاہتے ہیں یہ آپ کو اسی طرح کے ریڈیو اسٹیشنز کی طرف لے کر جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر آپ کوئی گانا ریکارڈ کرنا چاہیں تو یہ سہولت بھی ریڈیو زیلا میں موجود ہے۔

http://www.theradiozilla.com

Click For Best Technology Stuff from Around the World

radiozillaانٹرنیٹ ریڈِوڈاؤنریڈیو زیلافری ڈاؤن لوڈز