پرانی ونڈوز کا ڈیٹا نئی انسٹالیشن میں منتقل کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اگر آپ نے کبھی سسٹم کو فارمیٹ کیے بنا ونڈوز کی انسٹالیشن کی ہو تو آپ کو معلوم ہو گا کہ پرانی انسٹالیشن کا تمام ڈیٹا Windows.old فولڈر میں موجود رہتا ہے۔ اگر پرانے ڈیسک ٹاپ اور دیگر ڈاکیومنٹس کے فولڈرز میں ڈیٹا ہو تو وہ بھی موجود رہتا ہے جسے جب چاہیں کاپی کیا جا سکتا ہے۔ تمام ڈیٹا اس لوکیشن پر موجود ہوتا ہے:
Windows.old\Users\UserName


یوزر نیم کی جگہ آپ کو اپنا یوزر دیکھنا ہو گا۔ آپ کی تمام پروفائل اس لوکیشن پر موجود ہو گی۔ جس فولڈر کو موو کرنا ہو شفٹ کا بٹن دبا کر رکھتے ہوئے اس پر رائٹ کلک کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ عام رائٹ کلک کے مقابلے میں کئی اضافی آپشنز دکھائی دیں گے۔ جو ڈیٹا جہاں موو کرنا ہو اس حساب سے آپشن سلیکٹ کر لیں۔


یہ تو تھا مینوئل طریقہ، جبکہ اس کام کو خود کار طریقے سے انجام دینے کے لیے ونڈوز کا ایک ٹول بھی موجود ہے۔ یہ ٹول درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے:
ڈاؤن لوڈ کریں
مائیکروسافٹ کا یہ ٹول جسے ٹربل شوٹر کہتے ہیں صرف 75KB سائز کا حامل ہے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد چلائیں اور نیکسٹ کے بٹن پر کلک کر دیں۔


اس کے بعد یہ تقریباً خود کار ہے یعنی آپ کو کسی قسم کی کوئی سیٹنگ نہیں کرنا پڑتی۔ اگر آپ اسے لیپ ٹاپ پر استعمال کریں تو چارجنگ ضرور آن کر لیں، ویسے تو یہ بہت جلدی کام مکمل کر لیتا ہے لیکن اگر ڈیٹا زیادہ ہو تو ظاہر ہے تھوڑا ٹائم درکار ہو گا۔ کہیں ڈیٹا منتقلی کے دوران ضائع نہ ہو اس لیے چارجنگ آن ہونا ضروری ہے۔


چند منٹوں میں یہ Windows.old کے فولڈر سے تمام پروفائل ڈیٹا مطلوبہ فولڈرز میں خودکار طریقے سے منتقل کر دیتا ہے۔

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جون 2013 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

انسٹالیشنٹربل شوٹمائیکروسافٹونڈوز