ای میل اور اپ لوڈ کرنے کے لیے تصاویر کو خودکار طریقے سے ری سائز کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اگر آپ فیس بک پر، ای میل میں، مسینجر پر یا کسی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ پر تصاویر اپ لوڈ کرتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ تصاویر کا سائز کس قدر اہم ہے۔ بڑے سائز کی تصاویر اپ لوڈ کرتے وقت آپ کو دیر تو لگے گی ساتھ میں جسے بھیج رہے ہوں اس کے لیے ان تصاویر کو ڈاؤن لوڈ کرنا بھی ایک مسئلہ ہوتا ہے۔ اس  کے علاوہ بینڈ وڈتھ کا ضیاع الگ ہے۔ اب اگر انھیں ری سائز کرنا ہو تو اس کے لیے کوئی سافٹ ویئر درکار ہو گا جس سے تصاویر کو کوالٹی متاثر کیے بنا ری سائز کرنا ایک الگ مہارت طلب کام ہے۔
’’روبو سائزر‘‘ کے ہوتے ہوئے آپ کو یہ چیزیں سوچنے کی ضرورت نہیں۔ یہ ایپلی کیشن بیک گراؤنڈ میں رہتے ہوئے خاموشی سے اپنا کام کرتی ہے۔ جیسے ہی آپ کوئی تصویر اپ لوڈ کرنے لگیں مثلاً فیس بک پر اپ لوڈ کر رہے ہوں، ای میل میں اٹیچ کر رہے ہوں یا میسنجر میں چیٹ کرتے ہوئے کسی کو ٹرانسفر کر رہے ہوں… یہ خود بخود اسے ایک مناسب سائز یا آپ کے مقرر کردہ سائز اور کوالٹی پر ری سائز کر دیتی ہے۔
فائل سائز: 3MB
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز 7

ڈاؤن لوڈ کریں
(فری رجسٹریشن کوڈ بھی اسی پیج سے نوٹ کر لیں)

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اکتوبر 2012 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اپ لوڈامیجامیجزتصاویرتصویرری سائز