روس نے شمالی کوریا کو انٹرنیٹ کنکشن فراہم کردیا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

دنیا بھر میں انٹرنیٹ ٹریفک پر نظر رکھنے والے ادارے ڈائن ریسرچ نے خبردار کیا ہے کہ چائنا کے بعد اب روس نے شمالی کوریا کو انٹرنیٹ کنکشن فراہم کردیا ہے، سائبر سیکورٹی کے ماہرین کے مطابق اس سے پیانگ یانگ کے سائبر حملوں کی قوت میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔

رینسم ویئر وانا کرائی سمیت مغربی ممالک گزشتہ سالوں میں سونی پکچرز اور مختلف بینکوں پر ہونے والے سائبر حملوں میں پیانگ یانگ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں تاہم پیانگ یانگ نے ان حملوں سے انکار کیا ہے۔

اس سے قبل 2010 کے ایک معاہدے کی رو سے چائنا یونیکام شمالی کوریا کو انٹرنیٹ فراہم کر رہا تھا تاہم ڈائن ریسرچ کے مطابق گزشتہ اتوار سے روس کی ٹرانس ٹیلی کام نے انٹرنیٹ ٹریفک کا بہاؤ شمالی کوریا کی طرف موڑ دیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ چائنا یونیکام پر انحصار ختم ہونے سے پیانگ یانگ پر سیاسی دباؤ ڈالنا اور مشکل ہوجائے گا۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

انٹرنیٹٹرانس ٹیلی کامچائنا یونیکامشمالی کوریا