روس نے نیٹو فوج کے فون ہیک کر لیے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق روسی ہیکروں نے نیٹو فوج کے اہلکاروں کے فون ہیک کر لیے، روسی ہیکروں نے یہ حملہ روس سے جغرافیائی طور پر قریب یورپی علاقوں میں تعینات نیٹو فوجیوں کے موبائل فونز پر کیا، اخبار کے مطابق روسی ہیکر نہ صرف ڈیٹا چوری کرنے میں کامیاب رہے بلکہ بعد میں ساری فون بک بھی ڈیلیٹ کر دی۔

بظاہر ہیکروں اور روسی حکومت کے درمیان کوئی براہ راست روابط نہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حملے میں بہت ایڈوانس آلات کا استعمال کیا گیا جیسے ڈش انٹینا اور ڈرونز جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ کوئی نہ کوئی ایسی تھرڈ پارٹی ہے جو ان کاروائیوں کو سپورٹ کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹو میں شامل بعض امریکی فوجیوں کے موبائل فونز سے چوری ہونے والا ڈیٹا بعد میں لیک کر دیا گیا، نیٹو نے احترازی کاروائی کرتے ہوئے تمام فوجیوں کے سم کارڈز ضائع کر دیے ہیں اور فوجیوں کو انٹرنیٹ سے کنکٹ ہونے سے منع کر دیا ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

روسی ہیکرسمارٹ فوننیٹونیٹو افواج