سب میسیجنگ ایپس چھوڑ دیں، ‘سگنل’ کو اپنالیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آپ نے کسی اہم کام کے لیے دوست کو ٹیکسٹ کیا، اب جواب کے شدت سے منتظر ہیں لیکن آپ کے پاس اس کا پیغام آتا ہے اسنیپ چیٹ پر، وہ بھی یہ کہ آپ کی نئی اسٹوری بہت مزیدار ہے۔ یوں آپ کو اپنا مدعا اسنیپ چیٹ پر ہی بیان کرتے ہیں اور ساڑھے 10 بجے ملنے کا وعدہ لیتے ہیں لیکن ایپ بند کردی اور یاد نہیں رہا کہ ملنا کس جگہ پر تھا؟ اب آپ واپس بھی نہیں جا سکتے کہ اسنیپ چیٹ پر میسج کی زندگی چھوٹی ہوتی ہے۔ تو آپ دوبارہ ٹیکسٹ کرتے ہیں لیکن یہ وہی دوست ہے جو میسج نہیں پڑھتا۔ آپ کے ساتھ بھی ضرور ایسا ہوتا ہوگا کیونکہ یہ ‘کہانی گھر گھر کی’ ہے۔

اس وقت مارکیٹ میں بہت ساری میسیجنگ ایپس موجود ہیں۔ ہماری گفتگو اسنیپ چیٹ سے لے کر میسنجر، اسکائپ، انسٹاگرام، ٹوئٹر اور گوگل ہینگ آؤٹس تک پھیلی اور بکھری ہوتی ہے۔ ہم ایس ایم ایس تک محدود رہ سکتے ہیں لیکن اس میں دیگر کے مقابلے میں آپشنز بہت محدود ہیں۔ تو بجائے اس کے کہ درجنوں چیٹ ایپس کے درمیان دیوانہ وار گھومتے رہیں اور نوٹیفکیشنز سے پریشان ہوتے رہے، یہ وقت ہے ایک میسیجنگ ایپ اپنانے کا اور تمام دوستوں کو اُس پر لانے کا۔ یوں سب وقت پر اپنا فون بھی اٹھائیں گے اور بغیر کسی انتظار کے جواب بھی دیں گے۔ اور وہ ایپ ہے “سگنل” (Signal)۔ اس کی مضبوط انکرپشن، مفت سہولت، ہر موبائل پلیٹ فارم پر کام کرنے کی صلاحیت اور سادہ و تیز کارکردگی اسے بہترین ایپ بناتی ہے۔

سگنل بنیادی میسیجنگ ایپس کی طرح کی نظر آتی ہے اور کام بھی ویسے ہی کرتی ہے، لیکن اسے شروع کرنا آسان ہے۔ اگر آپ کے دوست اور اہل خانہ بیرون ملک رہتے ہیں تو یہ بہت ہی آسان ہے، آئی میسج اور واٹس ایپ کی طرح، سگنل آپ کو انٹرنیشنل ایس ایم ایس پر آنے والی لاگت سے بچاتی ہے۔ یہ وائس اور وڈیو کالز کی سہولت بھی رکھتی ہے، یعنی اسکائپ اور فیس ٹائم کا خاتمہ۔ آپ اس میں تصویریں، وڈیوز اور دستاویزات بھی بھیج سکتے ہیں۔ یہ آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ تینوں کے لیے دستیاب ہے۔

گو کہ یہ تمام سہولیات رکھنے والی دیگر ایپس بھی موجود ہیں لیکن سگنل کو سب پر برتری دلاتی ہے اس کی سکیورٹی۔ سگنل میں موجود چیٹ کا مواد پرائیوٹ رہتا ہے اور کسی کی جانب سے بھی اسے پڑھنے کا امکان نہیں ہے۔ جب تک دو افراد کے درمیان اس ایپ پر گفتگو ہوتی ہے، ان دونوں کا ہر جملہ انکرپٹڈ ہوتا ہے۔ پھر سگنل کی استعمال کردہ انکرپشن بھی اوپن سورس لائسنس کے تحت ہے جس کی بدولت ماہرین اسے جانچ سکتے ہیں کہ واقعی یہ اتنی محفوظ ہے جتنا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس معاملے میں بہت زیادہ حساس ہیں تو سگنل آپ کو اختیار دیتا ہے کہ کسی بھی گفتگو کے پیغامات کو مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جائیں۔ پھر معاملہ صرف ٹیکسٹ تک محدود نہیں، آپ کی تمام کالز بھی انکرپٹڈ ہوتی ہیں تاکہ انہیں کوئی نہ سن سکے۔ اگر آپ کے پاس چھپانے کو کچھ نہیں تو بھی یہ اطمینان اچھا ہے کہ آپ کی نجی زندگی پر پردہ پڑا ہوا ہے۔

ہو سکتا ہے آپ کو یہ خصوصیات واٹس ایپ جیسی لگیں۔ حقیقت ہے کہ فیس بک کی میسیجنگ ایپ کے ایک ارب سے زیادہ صارفین ہیں جو زیادہ تر ایسی ہی سہولیات دیتی ہے بلکہ اس میں انکرپشن بھی شامل ہے۔ لیکن واٹس ایپ کے چند مسئلے ایسے ہیں جو سگنل میں نہیں ۔ سب سے پہلا تو یہ فیس بک کی ملکیت ہے جس کی بنیادی دلچسپی معلومات جمع کرنے میں ہے تاکہ آپ کو اشتہارات بیچ سکے ۔ پھر بھی امکان ہے کہ آپ اور آپ کے بہت سارے دوست واٹس ایپ پر ہوں، ان سب کو سگنل پر لانا بہت مشکل ہے لیکن اس کی چند خصوصیات ایسی ہیں جو اسے بہترین میسیجنگ ایپ بناتی ہیں۔

ڈاؤن لوڈ کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

سگنلمیسجنگ ایپ