سام سنگ کا 17 لینس رکھنے والا جدید ورچوئل ریالٹی کیمرا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

سام سنگ نے ایک ایسا وی آر کیمرا جاری کردیا ہےجو اپنے 17لینسز کی مدد سے 360 ڈگری کی تصاویر اور وڈیوز لے سکتا ہے بلکہ حیران کن طور پر 4K لائیواسٹریمنگ بھی کر سکتا ہے۔

“360 راؤنڈ” نامی یہ کیمرا رواں ماہ امریکا میں دستیاب ہوگا ، البتہ اب تک اس جاندار کیمرے کی قیمت نہیں بتائی گئی لیکن یہ بات تو یقینی ہے کہ سستا نہیں ہوگا ۔ اس سے قریب ترین خصوصیات رکھنے والا گوگل کا کیمرا ‘یی ہالو’ 1699 ڈالرز کا ہے اور یاد رکھیں کہ اس میں 4K لائیو اسٹریمنگ کی صلاحیت نہیں ہے۔ اب خود ہی اندازہ لگا لیں۔

“360 راؤنڈ” ورچوئل ریالٹی فلم سازوں کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ ایف/1.8 لینس رکھنے والے 17 کیمرے، چھ آن بورڈ مائیکس، دو ایکسٹرنل مائیکس، 50 جی بی کی انٹرنل میموری، 2 ٹی بی کی ایس ایس ڈی تک کی سپورٹ، ایک جائیروسکوپ، ایکسلرومیٹر اور 30 فریمز فی سیکنڈ پر 4096 ضرب 2048 کے ناقابل یقین ریزولیوشن کی لائیو اسٹریمنگ کی سہولت، اور کیا چاہیے؟

یہ آئی پی 65 بھی ہے یعنی یہ گرد اور پانی کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے، اس لیے موسم کیسا بھی ہو، یہ چلے گا اور خوب چلے گا لیکن یاد رکھیں یہ واٹر پروف نہیں ہے ۔

ویسے یہ بتانے کی بھی ضرورت نہیں کہ اس کا ہدف پروفیشنل فلم ساز ہیں یعنی یہ کمرشل استعمال کے لیے بھی ہوگا ۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

سام سنگورچوئل ریالٹی