ڈوئل اسکرینز کے ساتھ سام سنگ کا نیا فلپ فون متعارف

Click For Best Technology Stuff from Around the World

سام سنگ نے ڈوئل اسکرین اور ڈوئل سم کا حامل اپنا نیا اور زبردست فلپ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون میں کی پیڈ کے ساتھ فون کے دونوں جانب اسکرینز موجود ہیں۔

سام سنگ نے گزشتہ سال چین کی مارکیٹ میں W2017 فون پیش کیا تھا۔ اس فون کی خاص بات یہ تھی کہ اس کا بٹنوں والا حصہ فلپ کر کے اسکرین کی پچھلی طرف لایا جا سکتا تھا۔ ایسے فون ماضی میں کافی مقبول رہے ہیں۔

خاص طور پر موٹورولا  کے اس ڈیزائن پر بنائے گئے فونز نے بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔ جس طرح نوکیا 3310 کو واپس لایا ہے لگتا ہے ویسے ہی اب سام سنگ بھی پرانے ڈیزائنز کو کیش کرانا چاہتی ہے۔

 

 

Samsung W2017

اس فون کی کامیابی کے بعد سام سنگ نے اس کا جدید ورژن SM-G9298 کی صورت میں لانچ کیا گیا ہے۔ جس کے دونوں اطراف میں ایچ ڈی اسکرینز موجود ہیں۔

اس فون کو لیڈر 8 کہا جا رہا ہے۔ اس میں زیادہ پاورفل پروسیسر اور آپٹکس دی گئی ہیں۔ فی الحال یہ صرف بلیک کلر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوہری سم (ہائبرڈ) والے سام سنگ SM-G9298 میں 4.2 انچ کی دو HD سپر AMOLED ڈسپلے ہیں۔ ایک اسکرین فون کے ٹاپ پر ہے اور ایک اندر۔ اس فون میں کواڈ کور اسنیپ ڈریگن821 پروسیسر ہے اور 4GB RAM ہے۔

سام سنگ SM-G9298 میں 12 میگا پکسلز پرائمری کیمرا اور 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرا ہے۔ اس میں 64GB کی اسٹوریج ہے جسے مائیکروایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256GB تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس فون میں فنگر پرنٹ سینسر بھی ہے جو بیک کیمرے کے ساتھ دیا گیا ہے۔

یہ فون 4G نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس میں 2300mAh بیٹری دی گئی ہے۔ اس فون میں وائرلیس چارج خصوصیت بھی دیا گیا ہے۔

سام سنگ نے فی الحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا ہے۔ یہ فون چائنا موبائل کے ساتھ مل کر چین میں ہی فروخت کیا جائے گا۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ڈوئلڈوئل اسکرینڈوئل سمسام سنگفلپ فونموٹورولا