ستیا ناڈیلا – مائیکروسافٹ کے نئے سی ای او

Click For Best Technology Stuff from Around the World

مائیکروسافٹ کارپوریشن نے اپنے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا اعلان کردیا ہے۔ نئے چیف ایگزیکٹیو بھارتی نژاد ستیا ناڈیلا Satya Nadella ہیں اور ان کے نام اعلان بل گیٹس نے خود کیا۔ ساتھ ہی بل گیٹس نے چیئر مین کا عہدہ چھوڑنے اور بانی و تکنیکی  مشیر کی حیثیت  سے باقاعدہ مائیکروسافٹ میں واپس فعال ہونے کا بھی اعلان کیا۔

حیدرآباد، بھارت میں پیدا ہونے والے ستیا ناڈیلا نے 1992ء سے مائیکروسافٹ سے منسلک ہیں اور سی ای او کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ مائیکروسافٹ کے کلاؤڈ اینڈ اینٹر پرائز گروپ کی سربراہی بطور ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ کررہے تھے۔

سابقہ سی ای او مائیکروسافٹ اسٹیو بالمر کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد گزشتہ کافی عرصے سے مختلف لوگوں کے نام بطور ممکنہ سی ای او کے لئے جارہے تھے۔ لیکن مائیکروسافٹ کے بورڈ اور بل گیٹس کے نظر عنایت ستیا ناڈیلا پر جاٹھہری۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

بل گیٹسستیا ناڈیلامائیکروسافٹ