سعودی عرب خلائی سیاحت میں 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت اور ورجن گروپ کے مالک رچرڈ برینسن کو خلائی سیاحت کا خواب پورا کرنے کے لیے ایک بہت طاقتور اور انتہائی امیر اتحادی مل گیا ہے: سعودی عرب!

عرب مملکت ورجن گروپ کی خلائی کمپنیوں میں 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی اور مستقبل میں اس میں مزید 480 ملین ڈالرز کا اضافہ بھی کر سکتی ہے۔ سعودی سرمایہ کاری ورجن گروپ کے تین اداروں کو ملے گی، جن کا آغاز ورجن گیلیکٹک (Virgin Galactic) سے ہوگا، جو زمین کے زیریں مدار تک سیاحوں کو لے جانے کے لیے وی ایس ایس یونٹی کو تیار کرنے کا ذمہ دار ہے۔ کچھ سرمایہ دی اسپیس شپ کمپنی اور ورجن اوربٹ کو بھی جائے گا۔ پہلا ادارہ ورجن گیلیکٹک کا خلائی جہاز بناتاہے جبکہ دوسرا چھوٹے سیٹیلائٹس کے لیے لانچ سروسز فراہم کرتا ہے۔

برینسن نے کہنا ہے کہ سعودی عرب کا سرمایہ ورجن کو “انسان کے خلائی سفر کا اگلا مرحلہ عبور کرنے، زیادہ سستے سیٹیلائٹ لانچ کرنے اور بین البراعظمی خلائی سفر کے لیے اپنے پروگرام کو تیز تر کرنےمیں مدد دے گا۔”

برینسن اس پیشرفت کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے اعتماد کی علامت سمجھتے ہیں اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کا خلا تک رسائی کا وژن کمرشلائزیشن کے درست خطوط پر گامزن ہے۔ ویسے برینسن نے انکشاف کیا ہے کہ ورجن گیلیکٹک عوام کو خلا میں بھیجنے سے محض چند ماہ دور ہے۔

یہ شراکت داری مستقبل میں سعودی عرب میں ایک خلائی مرکز کے قیام کی راہ بھی ہموار کرے گی جس کا تصوراتی خاکہ بھی پیش کردیا گیا ہے اور آپ نے تصویر میں دیکھ لیا ہوگا۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

خلائی جہازورجن