سعودی عرب کا انٹرنیٹ کالنگ ایپلی کیشنز پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

Click For Best Technology Stuff from Around the World

یقیناً آپ جانتے ہوں گے کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں زیادہ تر انٹرنیٹ کالنگ ایپس کے کالنگ فیچر پر پابندی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہاں اسکائپ، فیس بک اور وٹس ایپ جیسی تمام معروف ایپلی کیشنز کے ذریعے کسی کو کال نہیں کی جا سکتی۔

سعودی عرب اور یو اے ای میں مقیم زیادہ تر غیر ملکی چونکہ انٹرنیٹ کالنگ ایپس کو استعمال کرتے ہیں تاکہ پیسوں کی بجائے مفت کال کر سکیں لیکن یہ صورت حال ملکی ٹیلی کوم کمپنیوں کو پسند نہیں کیونکہ اس طرح انھیں نقصان ہوتا ہے۔

بہرحال اب عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں وڈیو و کالنگ ایپلی کیشنز جیسے کہ فیس بک میسنجر، اسکائپ، وائبر اور وٹس ایپ وغیرہ پر یہ پابندی ختم کی جا رہی ہے۔

اس خبر کے مطابق یہ پابندی اگلے ہفتے سے اُٹھائی جا رہی ہے اس لیے کہا جا سکتا ہے ہفتے کے دن یعنی کل سے سعودی عرب میں بھی ان ایپلی کیشنز کی مدد سے دنیا میں جہاں چاہیں کالز کی جا سکیں گی۔ یقیناً یہ وہاں موجود غیر ملکی خاص طور پر مزدور طبقے کے لیے بہت بڑا سُکھ کا سانس ہو گا۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اسکائپانٹرنیٹ کالانٹرنیٹ کالنگمیسنجروائبروٹس ایپ