اب جی میل ایپ سے رقم بھیجیں اور وصول کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گوگل نے اپنے جی میل Gmail ایپ میں پیسے بھیجنے اور درخواست کرنے کا فیچر شامل کر دیا ہے، یہ فیچر جی میل کے ویب ورژن میں پہلے ہی دستیاب تھا تاہم اب اسے جی میل کے ایپ میں بھی شامل کر دیا گیا ہے، اب صارفین یہ سروس استعمال کرنے والے تمام لوگوں کے ساتھ رقوم کا تبادلہ کر سکتے ہیں یعنی جی میل کا ایڈریس ہونا لازمی نہیں ہے۔

جی میل میں رقم بھیجنا انتہائی آسان عمل ہے، یعنی بالکل جس طرح اٹیچمنٹ بھیجی جاتی ہے، بس اٹیچمنٹ کی آئکون پر ٹیپ کریں اور سلیکٹ کریں کہ آپ کو رقم بھیجنی ہے یا کسی سے ریکویسٹ کرنی ہے یا براہ راست وصول کنندہ کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنی ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ یہ سروس بھیجنے اور وصول کرنے والے دونوں کے لیے بالکل مفت ہے تاہم یہ سروس صرف امریکہ تک ہی محدود ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس سروس کی مزید ممالک میں توسیع کی جائے گی یا نہیں۔

خیال رہے کہ یہ سروس ابھی تک صرف اینڈرائیڈ پلیٹ فارم تک ہی محدود ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

جی میلگوگل