پاکستانی ہیکرز نے سات بھارتی سفارت خانوں کی ویب سائٹس ہیک کر لیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

پاکستانی اور بھارتی ہیکرز کے درمیان نوک جھونک ہمیشہ سے جاری رہتی ہے۔ کبھی بھارتی ہیکرز پاکستانی سرکاری و نیم سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کر کے اپنی دھاک بٹھاتے ہیں تو کبھی پاکستانی ہیکرز بھی بھارتی سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کر کے اپنا پلڑا بھاری ثابت کرتے ہیں۔

اب نیو انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سات بھارتی سفارت خانوں کی ویب سائٹ ہیک ہو چکی ہیں اور ہیکرز کا تعلق پاکستان ہے۔ انٹروڈر اور رومینٹک کے نام سے سرگرم ہیکرز کے گروپوں نے درج ذیل ویب سائٹس کو نشانہ بنایا:

  1. ایمبیسی آف انڈیا انقرہ، ترکی
  2. ایمبیسی آف انڈیا ایتھنز، یونان
  3. ایمبیسی آف انڈیا میکسیکو
  4. کونسلیٹ جنرل آف انڈیا ساؤ پاؤلو، برازیل
  5. ایمبیسی آف انڈیا بخاریسٹ، رومانیہ
  6. ایمبیسی آف انڈیا دوشنبہ، تاجکستان
  7. ہائی کمیشن آف انڈیا پری ٹوریا، ساؤتھ افریقہ

ہیکرز نے ویب سائٹس پر پاکستانی فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لکھے جیسے کہ:

بھارتی حکومت پاکستانی فوج سے پنگا نہ لینا
پاکستان زندہ باد
پاکستان آرمی کو سلیوٹ
پاکستان کی طاقت دیکھ لو

اس کے علاوہ انھوں نے چند دلچسپ جملے بھی لکھے جیسے کہ:
اتا ماجھی سٹک لی
وی روک یو شاک

newindianexpress.com

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ہیکہیکڈہیکرہیکرز