شارپ نے 8K ٹی وی متعارف کروادیا

یہ ٹی وی وہ جزئیات بھی دکھائے گا جو انسانی آنکھ دیکھنے سے قاصر ہے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ابھی جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد 4K ٹیلی وژن ہی سے محروم ہے، جاپانی ٹی وی ساز کمپنی، شارپ کارپوریشن نے اپنے 70 انچ بڑے  8K ٹی وی کی رونمائی کردی ہے۔ 7680×4320 ریزولوشن کا حامل یہ 8K ٹی وی ہمارے فل ایچ ڈی ٹی وی (1920×1080) سے 16 گنا زیادہ ریزولوشن کا حامل ہے۔

شارپ نے اس ٹی وی کو ’’حتمی حقیقت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ جزئیات بھی دکھاتا ہے جو ہماری آنکھ تک نہیں دیکھ سکتی۔

تاہم یہ ٹی وی خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے 8K مواد کی کمی خاصا اہم مسئلہ ہے۔ گزشتہ سال جاپان کے سرکاری ٹیلی ویژن NHK نے 8K ریزولوشن میں دنیا کی پہلی مستقل سیٹلائٹ نشریات کا آغاز کیا ہے۔

شارپ اپنا یہ ٹی وی اس سال کے اواخر میں چین اور جاپان میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اور بعد ازاں فروری 2018ء تک اسے تائیوان میں پیش کیا جائے گا۔ اگرچہ شارپ کی جانب سے ابھی تک اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت 9000 ڈالر کے قریب ہوگی۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

8K ٹی ویایچ ڈیشارپ کارپوریشن