فون خریدیں، پسند نہ آئے تو پیسے واپس

Click For Best Technology Stuff from Around the World

منی بیک آفر کے تحت اگر فون پسند نہ آئے تو صارف اسے تیس دن کے اندر اندر واپس کر کے اپنے پیسے واپس حاصل کر سکتا ہے۔

اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی لاوا نے بھارت میں اپنے چار نئے اسمارٹ فونز Z60, Z70, Z80 اور Z90 پیش کر دیے ہیں۔ Lava  نے اپنی اس ’’زی‘‘ سیریز کے ساتھ ایک خاص آفر ’’منی بیک چیلنج‘‘ بھی دی ہے۔

lava-z60

منی بیک چیلنج کے تحت اگر صارف کو فون پسند نہیں آتا تو وہ اسے خریدنے کے بعد اگلے تیس دن کے اندر اندر واپس کر کے اپنے ادا کردہ رقم واپس حاصل کر سکتا ہے۔

لاوا زی سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ انھیں بھارت میں ہی تیار کیا گیا ہے۔ اس کے Z60 اور Z80 میں ایک خاص فیچر ’’بوکے موڈ‘‘ (bokeh) کے نام سے گیا ہے جس کی مدد سے تصویر بناتے ہوئے پس منظر کو دھندلایا جا سکتا ہے۔ اور یہ فیچر سامنے اور پچھلے دونوں کیمروں میں استعمال کیا جا سکے گا۔

lava_z90

Z70 میں فنگر پرنٹ سنسر ایپ انکرپشن کے فیچر کے ساتھ موجود ہے یعنی صارف منتخب کر سکے گا کہ کون کون سی ایپس کو چلنے کے لیے فنگر پرنٹ اسکین کرنا ضروری ہو گا۔ جبکہ Z90 میں ڈوئل کیمرا بھی دیا گیا ہے یہ دونوں کیمرے ’’بوکے موڈ‘‘ استعمال کر سکیں گے۔

Lava-Z80

ان اسمارٹ فونز میں کم از کم 5 میگا پکسلز بیک فلیش کے ساتھ اور 5 میگا پکسلز کے سامنے کیمرے ہیں۔ 5 انچ کے ڈسپلے کے ساتھ یہ فون 1GB ریم اور 16GB میموری بھی رکھتے ہیں۔ آپریٹنگ سسٹم کے طور پر ان میں اینڈروئیڈ 7 نوگٹ موجود ہے۔ ان اسمارٹ فونز کی قیمت 5500 روپے سے شروع ہوتے ہوئے 10750 بھارتی روپوں تک ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

lavaپیسے واپسزی سیریزلاوامنی بیک گارنٹی