سوشل میڈیا سیلف ہارم کی اہم وجہ، برطانوی تحقیق میں انکشاف

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایک تحقیق کے مطابق برطانیہ میں ٹین ایجر لڑکیوں میں خود کو نقصان پہنچانے یعنی سیلف ہارم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کی اہم وجہ سوشل میڈیا کا استعمال بتایا گیا ہے۔

مینچسٹر یونی ورسٹی کے محققین کے مطابق برطانیہ میں سنہ 2011 اور 2014 کے درمیان 13 اور 16 سالہ لڑکیوں میں خود کو ایذا پہنچانے کی شرح میں 68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

محققین کے مطابق انہوں نے سیلف ہارم کے 674 کیسوں کے ریکارڈ کا مطالعہ کیا جس میں 10 اور 19 سال کی عمر کے کیسوں پر توجہ مرکوز کی گئی جس سے پتہ چلا کہ ان کیسوں میں لڑکیوں کی شرح سو میں سے 73 تھی۔

جہاں تک 13 اور 16 سال کی عمر کی لڑکیوں کا تعلق ہے ان میں یہ شرح 2011 میں دس ہزار میں 45.9 واقعات سے بڑھ کر 2014 میں 77.0 واقعات تک پہنچ گئی۔

محققین کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں اضافے کے پیچھے سوشل میڈیا ہے، ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ یہ نتائج پریشان کن ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ بچیوں پر بر وقت نظر رکھی جائے تاکہ خودکشی کے خطرات سے بچا جاسکے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایذا رسانیبرطانیہتحقیقسیلف ہارم