سونی کا کتا جلد آرہا ہے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

وال سٹرین جرنل کی ریپورٹ کے مطابق سونی سمارٹ ہوم قابلیت کے حامل کتے کی شکل کے ایک روبوٹ پر کام کر رہا ہے جسے اگلے ماہ ریلیز کیا جائے گا، یہ روبوٹ سونی کے نوے کی دہائی کے اواخر میں ریلیز کیے جانے والے AIBO نامی روبوٹ کا جانشیں ہوگا۔

کہا جا رہا ہے کہ اپنے پیش رو کے مقابلے میں اس روبوٹ کتے میں حرکت کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگی اور یہ نہ صرف انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہوسکے گا بلکہ گھریلو اشیا کو کنٹرول بھی کر سکے گا۔

تا حال سونی کے اس روبوٹ کتے کی قیمت اور دیگر تفصیلات غیر واضح ہیں تاہم خیال رہے کہ نوے کی دہائی میں سونے کے AIBO روبوٹ کی قیمت 2500 امریکی ڈالر تھی۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

AIBOروبوٹسونی