بول کر ای میل ٹائپ کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گوگل کے ویب براؤزر کروم کے نئے بی ٹا ورژن میں کئی متاثر کن فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک بول کر ای میل وغیرہ لکھنا ہے۔ یعنی کی بورڈ سے ٹائپ کرنے کی بجائے آپ مائیکروفون کے ذریعے بول کر بھی ای میل لکھ سکتے ہیں۔ جہاں بھی کچھ لکھنا ہو وہاں مائیکرو فون کا آئی کن نظر آرہا ہوگا۔ اس پر کلک کر کے یا اس کی شارٹ کٹ کمانڈ ٹائپ کر کے اس فیچر کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بی ٹا ورژن چونکہ مکمل ریلیز کے لیے تیار نہیں ہوتے اس لیے اس میں آپ کو کئی خامیاں نظر آئیں گی اور دیکھنے میں بھی ہو سکتا ہے آپ کو پسند نہ آئے۔ اول الذکر نئے فیچر کے علاوہ اس ورژن میں ایک اور فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ براؤزر میں نامعلوم پلگ اِنز کو خود کار طریقے سے انسٹال ہونے سے روکتا ہے۔

http://www.google.com/intl/en/chrome/demos/speech.html

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گوگل کروممفت ڈاؤن لوڈز