سٹیم کی بڑی کامیابی، گیمز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

Click For Best Technology Stuff from Around the World

امریکی کمپنی والو Valve کا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لیے مخصوص گیمنگ سٹور Steam تاریخی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، تاز ترین اطلاعات کے مطابق سٹور پر ریلیز کی تعداد 6 ہزار گیمز سے تجاوز کر گئی ہے اور ابھی سال ختم بھی نہیں ہوا ہے جس کا مطلب ہے کہ سال کے اختتام تک ریلیزز کی تعدا اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔

موازنے کے طور پر ایکس باکس ون پر ریلیز سے اب تک صرف 1300 گیمز دستیاب ہیں جس میں پرانی اور حالیہ جنریشن کی تمام گیمز شامل ہیں جس سے سٹیم کی کامیابی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اسٹیم کے بارے میں مزید تفصیلات جانیے

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سٹیم نے پرسنل کمپیوٹر پر گیمنگ کی دنیا ہی بدل کر رکھ دی ہے۔

 

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اسٹیمپرسنل کمپیوٹرسٹیمگیمزگیمنگ