ٹیسلا کی نئی الیکٹرک کار جو ایک چارج پر 620 میل کا سفر طے کر سکتی ہے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گزشتہ روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں امریکی کمپنی ٹیسلا Tesla نے اپنی نئی سپورٹس کار Tesla Roadster 2 کا شاندار مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا، یہ ایک الیکٹرک کار ہے جو صفر سے 60 میل کی رفتار 1.9 سیکنڈ میں اور 100 میل کی رفتار محض 4.2 سیکنڈ میں پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ٹیسلا کا کہنا ہے کہ نئی الیکٹرک کار کی حدِ رفتار 250 میل فی گھنٹہ ہے، اس گاڑی میں 200kWh کلو واٹ کی بیٹری نصب ہے جس کی مدد سے ایک چارج پر یہ گاڑی 620 میل کا سفر طے کر سکتی ہے۔

اس گاڑی کی قیمت دو لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، کمپنی کے مطابق اس گاڑی کی باقاعدہ پروڈکشن کا آغاز 2020 میں شروع کیا جائے گا۔

ٹیسلا نے اس گاڑی کی پری آرڈر بکنگ بھی شروع کر دی ہے جس کے لیے خریدار کو 5000 ڈالر پیشگی ادا کرنا ہوں گے تاہم اگر آپ کو پہلی ہزار گاڑیوں میں سے ایک گاڑی چاہیے تو آپ کو ڈھائی لاکھ ڈالر پیشگی ادا کرنا ہوں گے اور چونکہ اس گاڑی کی پروڈکشن 2020 میں شروع ہوگی لہذا یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ یہ گاڑی عالمی مارکیٹ میں فروخت کے لیے کب دستیاب ہوگی۔

The Tesla Roadster 2. Tesla/via REUTERS
The Tesla Roadster 2. Tesla/via REUTERS

Click For Best Technology Stuff from Around the World

الیکٹرک کارٹیسلاروڈسٹر