جانیے کیا آپ کا ISP آپ کا ٹریفک محدود کر رہا ہے؟

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آپ کو کیسے پتا چلے گا کہ آپ کا آئی ایس پی یعنی انٹرنیٹ سروس پروائیڈر آپ کے انٹرنیٹ کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کو محدود کر رہا ہے یا کوئی مخصوص قسم کی ڈاؤن لوڈنگ جیسے کہ ٹورینٹ وغیرہ کو بلاک کر رہا ہے؟ اپنے انٹرنیٹ کے حوالے سے ان سوالات کے جوابات جاننے کے لیے Glasnost سروس آزمائیں۔ اس سروس کے ذریعے آپ اپنے انٹرنیٹ کنکشن کو ٹیسٹ کر درست نتائج پر حامل رپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس جاوا انسٹال ہونا ضروری ہے۔ ٹیسٹ کے لیے زیادہ ٹائم بھی صرف نہیں ہوتا۔ اس ویب سائٹ پر مختلف ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔ ایک وقت میں ایک ٹیسٹ ہوتا ہے اس لیے اپنی مرضی کا ٹیسٹ سلیکٹ کریں اور رپورٹ آپ کے سامنے ہو گی۔

ٹیسٹ کرنے کے لیے کلک کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی 2013  میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آئی ایس پیاسپیڈانٹرنیٹٹورینٹ