ٹور براؤزر میں خرابی، لاکھوں صارفین خطرے میں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ٹور پراجیکٹ نے میک اور لینکس پر ایک سیکورٹی اپڈیٹ جاری کی ہے جس کا مقصد ایک ایسی خرابی کو دور کرنا ہے جو صارفین کے اصل آئی پی ایڈریس لیک کرنے کا باعث بن رہی تھی۔

یہ خرابی ایک اطالوی سائبر سیکورٹی کے ماہر نے دریافت کی تھی اور اسے گزشتہ ہفتے خاموشی سے ٹور پراجیکٹ کو ریپورٹ کردیا، جس کے بعد ٹور پراجیکٹ کی ٹیم نے فائر فاکس کی ٹیم کے ساتھ مل کر اس خرابی کو دور کرنے پر کام کیا، اس خرابی کا نام ٹورموئل TorMoil ہے۔

یاد رہے کہ “ٹور براؤزر” فائر فاکس پر بیسڈ ہے۔

اطالوی سائبر سیکورٹی کے ماہر کاوالاریئن Filippo Cavallarin کے مطابق یہ خرابی اصل میں فائر فاکس کا ایک بگ ہے جس کا تعلق براؤزر کے file:// یو آر ایل کو ہینڈل کرنے سے ہے تاہم یہ بگ فائر فاکس پر کسی نقصان کا باعث نہیں ہے لیکن ٹور براؤزر میں یہ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

اس خرابی یا بگ کی وجہ سے آپریٹنگ سسٹم کسی ویب پیج کے بعض حصے ٹور براؤز ریلے نیٹ ورک کو بائی پاس کر کے براہ راست ریموٹ سرور سے کنکٹ کر دیتا تھا اور صارف کا اصل آئی پی ایڈریس ایکسپوز ہوجاتا تھا۔

ٹور پراجیکٹ کی ٹیم نے ٹور براؤزر کا ورژن 7.0.9 جاری کر دیا ہے جو اس خرابی سے پاک ہے۔

خیال رہے کہ ونڈوز کے صارفین اس خرابی سے متاثر نہیں تھے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

بگٹور براؤزرسائبر سیکورٹی